قومی

Delhi’s air quality still ‘very poor’ category: دہلی کی فضائی آلودگی میں معمولی بہتری لیکن ہوا کا معیار اب بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں، دیوالی کے بعد کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کی فضائی آلودگی میں منگل کی صبح معمولی راحت دیکھنے کو ملی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے صبح 7 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 307 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ اتوار کو دیوالی کی تقریبات کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ درجہ حرارت میں کمی اور درمیانی درجے کی دھند نے بھی آلودگی کی صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اس دوران دہلی حکومت فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے ذراتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

چاندنی چوک میں سب سے زیادہ اے کیو آئی ریکارڈ

اعداد و شمار کے مطابق چاندنی چوک میں دہلی کا سب سے زیادہ اے کیو آئی 395 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے۔ اس کے بعد پنجابی باغ میں 355 اور آیا نگر میں 354 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ آر کے پورم میں یہ سطح 328 رہی، جبکہ صفدر جنگ علاقے میں اے کیو آئی 371 ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تمام علاقے بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل ہیں۔ دوسری جانب آنند وہار میں اے کیو آئی 290 اور اشوک وہار میں 278 ریکارڈ کیا گیا، جو ’خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ نریلا میں یہ سطح 272 رہی، جبکہ انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ کے اطراف 258 اے کیو آئی درج کیا گیا۔

اگلے پانچ دن تک دھند برقرار رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور درمیانی درجے کی دھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دنوں تک درمیانی درجے کی دھند برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر ہریانہ کے امبالہ میں مجموعی اے کیو آئی 250 ریکارڈ کیا گیا، جو ’خراب‘ زمرے میں ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں مجموعی اے کیو آئی 146 رہا، جو ’اوسط‘ زمرے میں آتا ہے۔

کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

واضح رہے کہ پیر کے روز، دیوالی کے ایک دن بعد، دہلی کے کئی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر فضائی آلودگی ’شدید‘ زمرے میں پہنچ گئی تھی۔ متعدد علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر گیا تھا، جبکہ صبح کے ابتدائی اوقات میں حدِ نگاہ بھی متاثر رہی تھی۔ سی پی سی بی کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 50 تک اے کیو آئی ’اچھا‘، 51 سے 100 ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 ’اوسط‘، 201 سے 300 ’خراب‘، 301 سے 400 ’انتہائی خراب‘ اور 401 سے 500 ’شدید‘ زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi extends Gujarati New Year greetings: وزیراعظم مودی نے گجراتی نئے سال پر خوشی، امن اور خوشحالی کے ساتھ عوام کو پیش کی مبارکباد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’نیا…

1 hour ago

آئی پی ایل 2027 آکشن سے پہلے سوریہ کمار یادو کو ملی ممبئی کی کپتانی، 16 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے پوری تفصیل

سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…

12 hours ago