جیسے جیسے دہلی-این سی آر میں سردیوں کی شدت بڑھ رہی ہے، فضائی آلودگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ صبح سے ہی آسمان پر سموگ کی ایک گھنی چادر نظر آرہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار آج 350 سے 400 سے اوپر ہے، جو “انتہائی خراب” سے “شدید” زمرے میں آتا ہے۔ فضائی آلودگی کی روشنی میں دارالحکومت میں GRAP-3 نافذ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح اور شام کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دوران ہلکی دھند اور کہرا نظر آتا ہے۔
دہلی کا AQI 400 کو پار کر
آلودگی کی بات کریں تو دہلی کا بوانا علاقہ سب سے زیادہ آلودہ رہا ۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 427 ریکارڈ کی گئ، جو کہ شدید زمرے میں آتا ہے۔ دوسرا سب سے زیادہ AQI وزیر پور ڈپو میں 401 کے AQI کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وویک وہار میں 396، ITO 394، آنند وہار میں 384، اشوکا 392، چاندنی چوک میں 384، سونیا وہار میں 380، اور نجف گڑھ میں 243 کی سطح ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت دہلی کے کئی علاقوں میں اب بھی AQI 400 سے اوپر ہے۔ اگرچہ کچھ علاقوں میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئی ہے، لیکن یہ اب بھی انتہائی خراب سے شدید زمرے میں ہے۔ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت بڑھے گی،اس سے مزید اضافہ متوقع ہے۔
دارالحکومت دہلی گیس چیمبر بن چکا ہے
فضائی آلودگی کی وجہ سے دارالحکومت دہلی گیس چیمبر میں تبدیل ہو رہا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ سانس کے مریضوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ میدانتا اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر نریش تریہن نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فوری اور سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ آلودگی کی وجہ سے دہلی میں گریپ-3 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ہوا کا معیار اب بھی بہتر نہیں ہو رہا۔ دہلی حکومت نے لوگوں کو صرف پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کو ہائبرڈ موڈ پر رکھا گیا ہے، جب کہ لوگوں کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…