قومی

دہلی اردو اکادمی کا تاریخی قدم، ’ڈیجیٹل میڈیا اوراردو زبان وادب: عصری تناظرات اور امکانات‘ پر سہ روزہ قومی سمینارکا آغاز

نئی دہلی: اردوزبان محبت وامن کی سفیرزبان ہے، جسے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ساری دنیا میں عام کیا جاسکتا ہے۔ یہ اردو اکادمی کا احسن قدم ہے کہ اس نے اس کی ضرورت اوراہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سہ روزہ قومی سمینار’ڈیجیٹل میڈیا اوراردو زبان وادب: عصری تناظر اورامکانات‘ جیسا اہم پروگرام منعقد کیا۔ اسے اگرمیں وقت کی ضرورت کہوں توبے جا نہ ہوگا۔ مذکورہ خیالات کا اظہارسیمینارکے افتتاحی اجلاس میں تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کنوینرسیمینارپروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین نے کیا۔ ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان وادب: عصری تناظرات اورامکانات‘ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت شکیل حسن شمسی نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی جاوید دانش (کناڈا) اور بطور مہمان اعزازی قربان علی نے شرکت کی۔ کلیدی خطبہ پروفیسر شافع قدوائی نے پیش کیا۔ استقبالیہ کلمات دہلی اردو اکادمی کے سکریٹری محمد احسن عابد اور تعارفی کلمات پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے پیش کئے۔ نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر شفیع ایوب نے نبھائی۔

خواجہ محمد اکرام الدین نے سیمینارکے مقاصد اوراغراض پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندستان ایک کثیرلسانی اورتہذیبی ملک ہے، یہاں خیالات ونظریات کی بہتات ہے، انہی خیالات ونظریات اورلسانیات وتہذیبوں کوجوزبان آپس میں جوڑتی ہے، اس کا نام اردو ہے۔ خواجہ محمد اکرام الدین نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ اس قومی سہ روزہ سیمینارکے انعقاد کا مقصدیہ ہے کہ ہم کس طرح اپنی زبان اور ڈیجیٹل میڈیا کے درمیان خلا کوپُرکرسکیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال اوراس سے آگہی کی اہمیت پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دورانسان اورمشین کے انضمام کا دور ہے، مشین نے انسان کی ذہانتیں، یادداشتیں اورمعلومات حاصل کرلی ہیں اوراب انسان ان ہی سہارے بہترزندگی بسرکرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردواکادمی کا یہ قدم احسن اورنیک فال ہے۔

اردو ادب کی تبلیغ اور ترسیل کے لئے ہو رہا ہے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال: محمد احسن عابد
افتتاحی اجلاس میں استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے سکریٹری اردواکادمی، دہلی محمد احسن عابد نے کہا کہ اس سے کوئی انکارنہیں کر سکتا کہ آج کا دورمکمل طورپرڈیجیٹل اورمشینی دورہے، لہٰذا اس کے تقاضے بھی مختلف ہیں اوران سے نبرد آزما ہونا بھی ضروری ہے، جس کے لئے ہمیں ہرحال میں ڈیجیٹل میڈیا کا سہارا لینا ہوگا، خوشی کی بات ہے کہ اردوادب میں اپنے خیالات کی تبلیغ اورترسیل کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ہورہا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں اور سامعین کا اردواکادمی کی جانب سے استقبال اور شکریہ اداکیا۔
افتتاحی اجلاس کے کلیدی خطیب پروفیسرشافع قدوائی نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل آلات اورمیڈیا نے انسان کے محدود خیالات کونہایت وسعت دی ہے، اسی طرح اسے گویا ایک ترجمان بھی مل گیا، جواس کی بات، خیال، نظریے اور فکرکو ایک ساعت میں ساری دنیا میں پہنچا دیتا ہے۔ آج جس قدربھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہیں، سائٹس اوراپلی کیشنزہیں وہ انسان کی اسی طرح معاون بنی ہوئی ہیں، بلکہ آنے والے دنوں میں ان کی اہمیت اورافادیت کے زیادہ امکان اورمواقع متوقع ہیں۔

بچوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنے کا بہترین موقع: جاوید دانش
مہمانِ خصوصی جاوید دانش نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا سے اس طرح سے جوڑا جاسکتا ہے کہ ان کے لیے تعلیمی تاش اور اس طرح کے کھیل متعارف کرائے جائیں اس کے لیے اکادمیان یہ بہتر طریقے سے کرسکتی ہے۔ مہمانِ اعزازی قربان علی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سکہ رائج الوقت ہے، جس کے ذریعے ہم اپنی بہت سی ضروریات کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ اردو اکادمی، دہلی قابلِ مبارکباد ہے جو اس اہم موضوع پر سمینار منعقد کررہی ہے۔

اردوزبان سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر معاصر زبانوں سے کم نہیں: شکیل شمسی

 صدرجلسہ شکیل حسن شمسی نے اپنی صدارتی تقریر میں کمپیوٹر کی ہندستان آمد اوراس کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہم اردووالوں کے لئے خوش آئند بات ہے کہ آج سیکڑوں کتابیں، رسائل وجرائد اورتربیتی ویڈیوگیمس موجود ہیں، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہماری زبان سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرمعاصرزبانوں سے کم نہیں ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں اردو رسم الخط کے تحفظ اوراس کے فروغ پرخصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ رسم الخط کوبچانا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کواس جانب خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرشفیع ایوب نے انجام دیئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

35 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago