قومی

Delhi Urdu Academy instills great enthusiasm among School Students: اسکولی بچوں میں دہلی اردواکادمی نے بھردیا زبردست جوش، ماہرتعلیم ڈاکٹرشبانہ نذیرنے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: دہلی کے اردواسکولوں کے طلبہ وطالبات کی یہ خوش نصیبی ہے کہ ان کے اندراردو فن وثقافت کا ذوق و شوق پیدا کرنے اوراس مسابقتی دور میں خود اعتمادی اورحوصلہ بڑھانے کے لیے اردواکادمی، دہلی ہرسال تعلیمی و ثقافتی مقابلے منعقد کرتی ہے، جن میں سیکڑوں طلبہ و طالبات شریک ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کوانعامات دیئے جاتے ہیں، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کنسولیشن انعامات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں دہلی اردواکادمی کی طرف کوئزمقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں  دہلی کے 19 اسکولوں کے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ اس کوئزمقابلے میں جامعہ مڈل اسکول اورنیوہرائزن پبلک اسکول کے طلبا نے اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پانچ ٹیمیں دوسری پوزیشن پر رہیں اوردوٹیمیں تیسری پوزیشن پررہیں۔ اس طرح سے 9 ٹیمیں فاتح قرارپائیں۔ تمام فاتح ٹیموں کومبارکباد پیش کی گئی۔ اس پروگرام سے متعلق خصوصی ویڈیوآپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اردواکادمی، دہلی کے زیراہتمام آج اردوکوئز(سوال وجواب) مقابلہ برائے مڈل زمرہ (چھٹی تا آٹھویں جماعت) میں تین موضوعات—اردو، عام معلومات اورسائنس سے تین تین سوالات پوچھے جا رہے تھے۔ ہرجواب کے دونمبرتھے، لیکن اگرکسی ٹیم نے جواب نہ دیا توجس ٹیم نے اس سوال کا درست جواب دیا اسے ایک نمبرمل جاتا۔ اس طریقے سے مقابلہ بہت ہی دلچسپ رہا کیونکہ کئی ٹیموں کے نمبرات برابرآئے، جس کی بنا پردوٹیمیں اوّل مقام پررہیں، پانچ ٹیمیں دوسرے انعام کی اوردوٹیمیں تیسرے انعام کی مستحق قراردی گئیں۔ مقابلے میں ریشماں فاروقی نے بطورکوئزماسٹرپروگرام کوجاری رکھا اورنگرانی کی ذمہ داری ڈاکٹرشبانہ نذیرکودی گئی تھی۔ مقابلے کے بعد ڈاکٹرشبانہ نذیرنے طلبہ وطالبات اوراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردواکادمی، دہلی آپ کوجویہ اسٹیج فراہم کرتی ہے وہ آپ کی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ہوتا ہے، اس سے آپ بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئزکا مقابلہ نہایت اہمیت رکھتا ہے، یہ آپ کی زندگی کا دھارا متعین کرتا ہے، کیونکہ جب آپ کسی بھی مقابلہ جاتی امتحان میں شریک ہوں گے توآپ کے سامنے  اسی  طرح کے سوالات آئیں گے۔ یہ تمام سوالات آپ کی کتابوں اورآپ کے اردگرد کی زندگی سے ہوتے ہیں۔ کتابیں، اساتذہ، گھر، سفرگویا ہرجگہ آپ کو معلومات ملتی ہیں، جو کوئزکی شکل میں پوچھی جاتی ہیں۔ اس لیے اس میں آپ کا مضبوط ہونا ضروری ہے اوریہی ہرامتحان میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس کے بعد انعامات کا اعلان کیا گیا، جس میں جامعہ مڈل اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ اورنیوہورائزن پبلک اسکول نظام الدین کی ٹیموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زینت محل سروودیہ کنیا ودیالیہ جعفرآباد، کریسنٹ اسکول دریا گنج، دیو سماج ماڈرن اسکول سکھدیووہار، سروودیہ کنیا ودیالیہ نورنگراوررابعہ گرلز پبلک اسکول گلی قاسم جان کی ٹیموں نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ سروودیہ کنیا ودیالیہ جے جے کالونی وزیرپوراوراینگلوعربک سینئرسیکنڈری اسکول اجمیری گیٹ کی ٹیموں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

59 minutes ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

2 hours ago