قومی

Republic Day 2026 Preparation In Delhi: بوندی چھوڑو…، 26 جنوری پر چیلوں کو ملے گی چکن پارٹی، محفوظ ایئر شو کے لیے حکومت کا انوکھا منصوبہ

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں یومِ جمہوریہ 2026 کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات، ریہرسل اور ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ساتھ اس بار ایک انوکھا مگر انتہائی اہم انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 26 جنوری کو ہونے والے شاندار ایئر شو کے دوران پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے حکومت نے چیلوں کو ”چکن پارٹی“ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً 1,270 کلوگرام بغیر ہڈی والا چکن چیلوں کو فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ فضائی راستوں سے دور رہیں اور ایئر شو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔ دراصل بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز اور جیٹ طیارے یومِ جمہوریہ کے موقع پر کم بلندی پر کرتب دکھاتے ہیں۔ ایسے میں بڑے پرندے، خاص طور پر کالی چیل، طیاروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ اگر کوئی پرندہ جہاز کے انجن میں داخل ہو جائے تو نہ صرف طیارے کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ پائلٹ اور عوام کی جان بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ گزشتہ برسوں میں دہلی کے آسمان میں پرندوں کی وجہ سے کئی خطرناک واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس کے بعد اس نوعیت کے حفاظتی اقدامات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمۂ جنگلات اور بھارتی فضائیہ کے اشتراک سے یہ خصوصی مہم 15 جنوری سے شروع ہو چکی ہے جو 26 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران دہلی کے تقریباً 20 حساس مقامات پر چیلوں کے لیے خوراک رکھی جا رہی ہے۔ ان مقامات میں لال قلعہ، جامع مسجد، کرتویہ پتھ (راج پتھ)، انڈیا گیٹ اور دیگر وہ علاقے شامل ہیں جہاں ایئر شو کے دوران طیارے نچلی پرواز کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چیلیں کھلے مقامات اور آسانی سے دستیاب خوراک کی طرف تیزی سے راغب ہوتی ہیں، اسی لیے انہیں پہلے سے طے شدہ جگہوں پر مناسب مقدار میں کھانا دیا جاتا ہے تاکہ وہ پرواز کے راستوں سے دور رہیں۔

اس بار اس منصوبے میں ایک اہم تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ محکمۂ جنگلات کے ایک سینئر افسر کے مطابق گزشتہ برسوں میں چیلوں کو بھینس کا گوشت فراہم کیا جاتا تھا، لیکن اس سال پہلی بار چکن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ افسر نے بتایا کہ بغیر ہڈی والا چکن چیلوں کے لیے زیادہ موزوں اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ تقریباً 1,270 کلوگرام چکن مختلف مقامات پر تقسیم کیا جائے گا، تاکہ پرندے مطمئن رہیں اور اوپر کی فضائی بلندیوں میں نہ جائیں جہاں طیاروں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک سالانہ اور آزمودہ حفاظتی طریقہ ہے جو گزشتہ برسوں میں کافی مؤثر ثابت ہوا ہے۔ اس طریقے سے نہ صرف پرندوں کو نقصان پہنچائے بغیر انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے بلکہ فضائی مظاہروں کو بھی محفوظ بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسے ماحول دوست اور عملی حل قرار دیا ہے۔ یومِ جمہوریہ 2026 کے موقع پر دہلی میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔ فوج، پولیس، نیم فوجی دستے اور خفیہ ایجنسیاں پوری طرح الرٹ ہیں۔ محکمۂ جنگلات کی جانب سے چیلوں کو چکن پارٹی دینے کا یہ منصوبہ بھی اسی جامع حفاظتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس انوکھے مگر مؤثر اقدام سے 26 جنوری کو دہلی کا آسمان نہ صرف ترنگے کے رنگ میں رنگا نظر آئے گا بلکہ ایک محفوظ، شاندار اور یادگار ایئر شو کا بھی گواہ بنے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

7 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

8 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

9 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

10 hours ago