دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھلسوا ڈیری میں دیر رات چھاپہ ماری کی۔ یہ چھاپہ ماری جہانگیر پوری کے فلیٹ سے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کئے گئے نوشاد اور جگجیت سنگھ سے پوچھ گچھ کے بعد کی گئی۔ اسپیشل سیل نے دیر رات ایف ایس ایل کی ٹیم کو موقع پر بلایا، جس نے بھلسوا ڈیری کے اس گھر سے خون کے سیمپل لئے۔ وہیں جس گھر میں ریڈ ہوئی، وہاں سے دو ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ہتھیاربرآمد ہونے کا دعویٰ
جانکاری کے مطابق، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو جہانگیر پوری میں مشتبہ افراد کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد نوشاد اور جگجیت سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد اسپیشل سیل نے دیر رات بھلسوا ڈیری میں چھاپہ ماری کی۔ یہاں پولیس کو گھر کی دیواروں پر خون کے نشان بھی ملے۔ اسپیشل سیل نے موقع سے ہتھیار بھی برآمد کئے۔
اسپیشل سیل نے موقع پر ایف ایس ایل کی ٹیم کو بلایا۔ ٹیم نے گھر سے سیمپل لینے شروع کردیئے۔ دہلی پولیس کی جانچ میں اس معاملے میں خالصتانی کنکشن بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس کی جانچ کے مطابق، جگجیت سنگھ خالصتانی ہینڈلرس کے رابطے میں تھا اور اس نے نوشاد کے ساتھ مل کر کسی کے قتل کو انجام دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، دونوں نے اس گھر میں کسی شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کا ویڈیو بھی بنایا تھا اور انہوں نے بیرون ملک میں بیٹھے ہینڈلر کو یہ ویڈیو بھی بھیجا تھا۔ فی الحال، پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس گھر میں کس کا قتل کیا گیا ہے اور کیوں کیا گیا ہے۔ دیر رات چھاپہ ماری کے بعد پورے علاقے میں پولیس تعینات ہے۔ 26 جنوری سے پہلے ہینڈ گرینیڈ ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ موڈ میں آگئی ہے۔ وہیں، جس گھر سے ہینڈ گرینیڈ ملے ہیں، اس کے آس پاس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی کرائے پر رہنے آئے تھے۔ پوچھنے پر انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا مکان بننے کے سبب وہ لوگ یہاں کرائے پر رہنے آئے ہیں۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…