قومی

Delhi Police takes action against Four SHOs: دہلی میں 4 ایس ایچ او پر گری گاج، وصولی، سٹہ اور غیرقانونی تعمیر سے بھی متعلق ہے معاملہ

دارالحکومت کے سپر پولیس اہلکارلاء اینڈ آرڈرسنبھالنے کے بجائے وصولی میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کہیں ایس ایچ او پروصولی کے الزام لگ رہے ہیں تو کہیں ان کے سرپرست، اپنی ڈیوٹی نہ ہونے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ کل ملاکر دہلی پولیس میں عجیب ڈرامہ چل رہا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ محکمہ نے چار ایس ایچ او کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ بدعنوانی اور  بے ضابطگی سے جدوجہد کر رہی دہلی پولیس بے لگام ہوتی جا رہی ہے۔ کہیں سنگین معاملوں میں ملزمین پر کارروائی نہیں ہو رہی ہے تو کہیں غیرقانونی تعمیر کے معاملوں میں دخل دے کر موٹی کمائی کا کھیل چل رہا ہے۔

 حیرانی کی بات یہ ہے کہ کہ ایسے معاملوں پر لگام لگانے کے لئے ذمہ دار کئی افسران بھی کارروائی کرنے کے بجائے اس لئے ناراض ہیں کہ وصولی باز ماتحت ان کی ڈیوٹی میں کوتاہی برتتے ہیں۔ محکمہ میں ایسے حالات دیکھ کر کئی اعلیٰ افسر بھی ماننے لگے ہیں کہ کمزور قیادت کی وجہ سے محکمہ میں عجیب وغریب کھیل کھیلا جا رہا ہے، جہاں بیشتر افسران بے لگام ہوکر اپنے اپنے حساب سے کام کر رہے ہیں۔

ہٹائے گئے 4 تھانہ انچارج

دہلی پولیس نے جمعرات کو الگ الگ تھانوں میں تعینات چار تھانہ انچارجوں کو ہٹا دیا ہے۔ ان میں آدرش نگر کے تھانہ انچارج شیلیندر سنگھ جھاکھڑ، انسپکٹر انوسٹی گیشن راجیندر سنگھ اور ایک اے ایس آئی کلدیپ سنگھ شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ لکشمی نگر کے ایس ایچ او رمیش پرساد سنگھ، جامعہ نگر کے ایس ایچ او مہیش کمار اور آرکے پورم کے ایس ایچ او اروند پرتاپ کا نام شامل ہے۔ حالانکہ پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری حکم میں آرکے پورم کے ایس ایچ او کے طور پر اروند پرتاپ کی جگہ راکیش کمار کا نام لکھا گیا ہے۔

آدرش نگر میں تھا فرضی مقدمہ درج کرنے کا معاملہ

ذرائع کے مطابق، آدرش نگر تھانہ میں ایک خاتون کی موت کے معاملے میں کوتاہی برتنے کے معاملے میں پولیس نے سنگین لاپرواہی برتی تھی۔ اس معاملے میں عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی۔ شکایت کے بعد معاملے کی جانچ ہوئی تو تھانہ انچار سے لے کر انسپکٹرانویسٹی گیشن اور جانچ افسر کا رول بھی مشتبہ پایا گیا۔ اسی معاملے میں تینوں کو ہی سیکورٹی برانچ میں ٹرانسفر کرکے محکمہ جانچ کے حکم جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی سی پی جتیندر مینا کہتے ہیں کہ یہ کارروائی ایک سال پرانے اسی معاملے کے ضمن میں ہوئی ہے۔

آرکے پورم میں سٹے بازی سے منسلک ہے معاملہ

گزشتہ 18 جون کو آرکے پورم تھانہ علاقے میں گولی مارکردو بہنوں کا قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، قاتل ان دونوں کے بھائی کو مارنے کے لئے آئے تھے۔ ملزمین اور ان کے بھائی کے درمیان پیسے کے لین دین کا معاملہ بتایا گیا تھا۔ مگرحقیقت کچھ اور ہی تھی۔ محکمہ جاتی ذرائع کی مانیں تو حلے میں بچا شخص اور حملہ آور سٹے بازی کے کاروبار میں ملوث تھے۔ اسی وجہ سے ان میں عداوت چل رہی تھی۔ بتایا یہ بھی جاتا ہے کہ اس ضلع میں بڑے پیمانے پر سٹے باز سرگرم ہیں۔

جامعہ نگرمیں غیرقانونی تعمیر کا کھیل

جمعرات کو پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری حکم میں جامعہ نگر کے ایس ایچ او مہیش کمار کو بھی ہٹا کر دہلی پولیس اکیڈمی بھیجا گیا ہے۔ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیراور وصولی کا کھیل چلتا ہے۔ جس میں ڈی سی پی سطح کے افسران پر بھی الزام لگتے رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ غیرقانونی تعمیر کے معاملے میں پولیس کی عدالت میں بھی کرکری ہوتی رہتی ہے۔ بہرحال بحث ہے کہ ایک ڈی سی پی چاہتے تھے کہ غیرقانونی تعمیرکے کچھ معاملوں میں کارروائی نہ کی جائے۔ کیونکہ ایسا کرنے والے اس کے خاص لوگ تھے۔ جبکہ علاقے میں چل رہی دیگرغیرقانونی تعمیرات میں ایس ایچ اوان معاملوں میں رعایت برتنے کوتیارنہیں تھے، اسی وجہ سے ایس ایچ او اور اس ڈی سی پی میں تکرار چل رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ڈی سی پی بھی ایس ایچ او کو ہٹانا چاہتے تھے۔ بتایا یہ بھی جاتا ہے کہ حالات کی نزاکت کو دھیان میں رکھ کر ایس ایچ او نے اپنے سرپرست ایک اسپیشل سی پی سے اپنے ٹرانسفر کی گہار لگائی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایس ایچ او کو ہٹایا تو گیا، مگرسیکورٹی یا کسی بٹالین کی جگہ اسے دہلی پولیس اکیڈمی بھیج دیا گیا۔

دلچسپ ہے لکشمی نگر کا معاملہ

لکشمی نگر سے ہٹاکر تیسری باربٹالین بھیجے گئے ایس ایچ او رمیش پرساد سنگھ کا معاملہ بھی بڑا دلچسپ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ایس ایچ او ایک اسپیشل سی پی کا خاص تھا۔ اسی وجہ سے وہ دیگراعلیٰ افسران کو زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔ جس سے ایک خاتون آئی پی ایس بے حد ناخوش  تھی۔ وہ کافی وقت سے ایس ایچ او کو ہٹوانے کی کوشش بھی کر رہی تھی۔ تاہم معاملہ اسپیشل سی پی سے منسلک ہونے کی وجہ سے اس کی دال نہیں گل پا رہی تھی۔ مگرچائنیز مانجھے کے معاملے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی ناراضگی جھیلنے کے بعد اس خاتون آئی پی ایس نے اپنا غصہ باہرنکالتے ہوئے کہہ دیا کہ اسے فری ہینڈ کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ بس پھر کیا تھا، سرد بستے میں پڑی فائلیں کھنگالی گئیں اور ایس ایچ او کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Subodh Jain

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

8 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

8 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

9 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

9 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

9 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

10 hours ago