قومی

Rolls-Royce: کار حادثہ میں مشہور تاجر وکاس مالو ہوئے زخمی،200 کی رفتار سے ٹینکر کو ماری تھی ٹکر

دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر لگژری کار رولس رائس نے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک ٹینکر کو ٹکر مار دی۔ اس خوفناک حادثے میں ٹینکر میں بیٹھے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران کار میں سوار لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ مشہور بزنس مین وکاس مالو کی رولس رائس فینٹم کار میں سوار ہونے کی معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔ بتا دیں کہ وکاس مالو کبیر گروپ کے مالک ہیں اور وہ بھی اس حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔معلومات کے مطابق ان کے کولہے میں چوٹ آئی ہے۔ پیر کو ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ حادثے کے وقت لگژری کار کی رفتار تقریباً 200 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔

تاجر وکاس مالو کے وکیل آر کے ٹھاکر نے ایک نجی چینل کو بتایا کہ رولس راائس فینٹم کار کو کوئی اور چلا رہا تھا۔ وہ صرف گاڑی میں بیٹھے تھے۔ مالو کے وکیل کے مطابق مالو گاڑی کیسے چلا سکتا ہے اگر وہ ٹھیک سے چل نہیں سکتا۔ حادثے میں مالو کے کولہے پر چوٹ آئی۔ وکیل نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کا بیان لے لیا ہے۔

ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر کی موت۔

دراصل، دہلی ممبئی ہائی وے پر ہریانہ کے نوح ضلع کے نگینہ تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار رولس رائس کار ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس میں ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وہیں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جس میں کار میں سوار تین افراد جھلس گئے۔ رولز رائس میں بیٹھی خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

10 seconds ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

26 minutes ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

52 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

60 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

1 hour ago