قومی

Delhi Crime News: میٹرو میں نابالغ لڑکی کے ساتھ بد تمیزی،خوفزدہ ہوکر اسٹیشن پر اتریں ماں اور بیٹی،مسافروں نے ملز م کو پکڑا

میٹرو کو دارالحکومت دہلی کی لائف لائن کہا جاتا ہے، جو ہر روزلاکھوں لوگوں کو ٹریفک جام سے نجات دلا کر آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اسی میٹرو میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف مسافروں کے لیے ناخوشگوار صورتحال پیدا کر دی ہے بلکہ انسانیت کو بھی شرمسار کر دیا ہے۔ رات کو ماں کے ساتھ سفر کرنے والی نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے بدتمیزی شروع کر دی۔ دوسرے مسافروں نے اسے ایسا کرتے دیکھا۔ اسے پکڑ کر میٹرو حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ واقعہ دہلی میٹرو کی ریڈ لائن میں پیش آیا جو رتلہ سے شہید اسٹال تک جاتی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 8.30 بجے اس وقت پیش آیا جب رکھشا بندھن کے موقع پر میٹرو میں کافی بھیڑ تھی۔ یہ شخص نابالغ لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرنے لگا اور لڑکی کی ماں نے اسے ایسا کرتے دیکھا۔ وہ اتنی ڈر گئی کہ جیسے ہی میٹرو سیلم پور اسٹیشن پہنچی۔ عورت اپنی بیٹی کے ساتھ نیچے اتری۔

 مسافروں کی مدد سے پکڑا گیا ملزم 

خاتون کے میٹرو سے نیچے اترنے کے  بعد وہاں موجود دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ لیا ۔ اس کے بعد جب ٹرین شاہدرہ اسٹیشن پر رکی تو انہوں نے اسے نیچے اتار کر میٹرو حکام کے حوالے کردیا۔ میٹرو حکام نے اس کے بعد مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ آیا اس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔ خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

7 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

8 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

9 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

9 hours ago