قومی

ایل جی نے دہلی حکومت کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرکیں تبدیلیاں، عظیم الحق بنائے گئے وقف بورڈ کے چیئرمین

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونے کمار سکسینہ نے دہلی حکومت میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ کئی آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی چیف منسٹر آفس (سی ایم او) میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عظیم الحق اب دہلی وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عہدے کی مکمل ذمہ داری سنبھالیں گے۔ عظیم الحق 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسرہیں۔ عظیم الحق پہلے دہلی وقف بورڈ کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے۔

مدھو رانی کو وزیراعلیٰ کا سکریٹری بنایا گیا

آئی اے ایس افسر عظیم الحق جل بورڈ میں ممبر (ایڈمن) کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ اب وہ پوری طرح سے وقف بورڈ کے سی ای او کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہیں، ڈاکٹر مدھورانی تیوتیا کو وزیراعلیٰ کے سکریٹری عہدے پرمقرر کیا گیا ہے۔ مدھو رانی 2008 بیچ کی آئی اے ایس افسر ہیں۔

سندیپ کمار سنگھ بنے وزیراعلیٰ کے خصوصی سکریٹری

اس کے علاوہ 2011 بیچ کے آئی اے ایس افسرسندیپ کمار سنگھ کو وزیراعلیٰ کے خصوصی سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ روی جھا کو شراب (آئی اے ایس افسر، 2011 بیچ) کو شراب کمشنرسے ہٹاکر وزیراعلیٰ کا خصوصی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مدھو رانی تیوتیا اور سندیپ سنگھ سینٹرل ڈیپوٹیشن پرتھے۔ انہیں واپس بلاکر وزیراعلیٰ کا سکریٹری اور خصوصی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

آئی اے ایس سچن رانا کو کیا ملی ذمہ داری؟

اس کے ساتھ ہی 2014 بیچ کے آئی اے ایس افسر سچن رانا  ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر(Additional Chief Electoral Officer) کے عہدے پر بنے رہیں گے۔ وہ دہلی جل بورڈ کے رکن (ایڈمنسٹریشن) کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔  واضح رہے کہ 5 فروری 2025 کو ہوئے اسمبلی الیکشن میں شاندار جیت کے بعد دہلی میں بی جے پی کی نئی حکومت بنی ہے۔ ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔ الیکشن میں بی جے پی کو کل 48 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کو کل 22 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ کانگریسی تیسری باراپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہیں ہوپائی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

4 hours ago