قومی

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

نئی دہلی : دہلی کے جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کی کوریج کے دوران صحافی  روزی نے پولیس افسر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے باہر ایک خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پولیس افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔متاثرہ خاتون روزی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز نہا بورا کو حراست میں لیے جانے کے دوران وہ موقع کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔ ان کے مطابق اس وقت وہاں کوئی خاتون پولیس اہلکار موجود نہیں تھی۔ روزی نے بتایا کہ وہ ویڈیو میں یہ سوال کر رہی تھیں کہ ایک خاتون کو حراست میں لیتے وقت خاتون پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں ہے۔

روزی کے مطابق موقع پر موجود اے سی پی وویک بھگت نے ان کی جانب دیکھا، ان کا سینہ پکڑا اور انہیں دھکا دیا۔ روزی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی افسر کی وردی پکڑ کر انہیں پیچھے کھینچا۔ ان کے مطابق افسر نے اس کے بعد بھی ان سے غیر سنجیدہ انداز میں بات کی، لیکن جب سے احساس ہوا کہ وہ وردی نہیں چھوڑیں گی تو وہ خاتون پولیس اہلکاروں کی جانب تیزی سے گیا اور انہیں روزی کو گھیرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد وہ موقع سے چلا گیا۔روزی نے مزید الزام لگایا کہ بعد میں جب نہا بورا کو دوبارہ حراست میں لیا جا رہا تھا تو وہ واقعے کی ویڈیو بنانے کے لیے وہاں پہنچیں۔ ان کے مطابق وہ اسی پولیس افسر کے قریب کھڑی تھیں۔ روزی کا دعویٰ ہے کہ افسر نے خاتون پولیس اہلکار کو انہیں اپنے قریب نہ آنے دینے کی ہدایت دی، جس کے بعد خاتون اہلکار نے ان کا راستہ روک دیا۔

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔ انہوں نے انہیں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد سب نے مل کر متعلقہ افسر کو تلاش کیا اور ان سے مبینہ بدسلوکی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، لیکن افسر نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔روزی کے مطابق، اس کے بعد تمام لوگ جمع ہو کر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پہنچے اور مبینہ بدسلوکی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ اے سی پی وویک بھگت کیمرے کے سامنے معافی مانگیں اور مبینہ طور پر کیے گئے اپنے عمل کا اعتراف کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago