قومی

Israel Hamas War: دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کے فیصلے کو برقرار رکھا، رام لیلا میدان میں مسلم مہاپنچایت کے انعقاد کی اجازت نہیں دی

Israel Hamas War:  اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر کئی ممالک میں لوگ مخالفت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں اور باہمی ہم آہنگی بگڑ رہی ہے، ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر کو رام لیلا  میدان میں آل انڈیا مسلم مہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے پر دہلی پولیس کے حکم  کوبرقرار رکھا گیا ہے۔ مہاپنچایت کے فرقہ وارانہ ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے پولس نے مہاپنچایت کے انعقاد کی پہلے دی گئی اجازت کو منسوخ کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ منسوخی کو  من مانا  نہیں کہا جا سکتا۔

یہ کہتے ہوئے جسٹس نے مشن سیو کانسٹی ٹیوشن تنظیم کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔جس میں رام لیلا میدان میں مہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ اس تنظیم کی بنیاد ایڈوکیٹ محمود پراچا نے رکھی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ تنظیم عام لوگوں بالخصوص دلتوں میں ان کے آئینی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے تنظیم کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پترپکش کے بعد دیوالی تک ہندوؤں کے لیے بہت مبارک ہوتا  ہے، لیکن تنظیم کے پوسٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پروگرام میں فرقہ وارانہ اور مذہبی اثرات ہو سکتے ہیں۔ اس حالت میں اسے 29 اکتوبر کو مہاپنچایت دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کیونکہ اس دوران بہت سے تہوار منائے جانے ہیں۔

جسٹس نے یہ بھی کہا کہ پوسٹر کے فرقہ وارانہ رنگ کی وجہ سے، تقریب کا انعقاد پرانی دہلی کے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑ سکتا ہے۔ اس علاقے میں پہلے بھی فرقہ وارانہ کشیدگی رہی ہے۔ اس صورتحال میں علاقے کے ایس ایچ او کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اگرچہ ہر کسی کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہے لیکن فرقہ وارانہ کشیدگی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے کہا کہ تہوار کا موسم ختم ہونے کے بعد تنظیم اپنے پروگرام کے انعقاد کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔ پولیس بھی اس پر نئے سرے سے غور کر سکتی ہے۔ بشرطیکہ تنظیم مقررین کی فہرست فراہم کرے اور یہ وعدہ کرے کہ اس پروگرام سے کوئی فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا نہیں ہوگی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

24 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

54 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago