بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو اناو آبروریزی معاملے میں عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔
نئی دہلی: اناؤآبروریزی کیس میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکوبڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کلدیپ سینگرکوشرائط کے ساتھ ضمانت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اسے نچلی عدالت کی طرف سے سنائی گئی عمرقید کی سزا پربھی روک لگا دی ہے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد اورہریش ویدیا ناتھن شنکرپرمشتمل ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کلدیپ سینگرکو 15 لاکھ کے بانڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ کلدیپ سنگھ سینگرکو 15 لاکھ روپئے کا نجی مچلکہ جمع کرنا ہوگا اوراتنی ہی رقم کے تین ضمانت داروں کو پیش کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ کئی دیگر شرائط بھی لگائی گئی ہیں، جس پرانہیں سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
ان شرائط پرعدالت نے دی ضمانت
کلدیپ سنگھ سینگرکومتاثرہ کی رہائش گاہ سے 5 کلومیٹرکے دائرے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کو دہلی میں ہی رہنا ہوگا۔ کلدیپ سینگرمتاثرہ کودھمکی نہیں دے سکتا۔ سینگرکواپنا پاسپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرنا ہوگا۔ ہرپیرکوپولیس کورپورٹ کرنا ہوگا۔ کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرنے پرضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ اگر مستقبل میں اس کی سزا برقرار رہتی ہے تواسے باقی کی سزا کاٹنے کے لئے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
آئندہ سماعت 15 جنوری 2026 کو ہوگی
اس کیس کی اگلی سماعت 15 جنوری 2026 کو ہوگی۔ اس دن فوجداری اپیل اوردرخواست چیف جسٹس کے احکامات کے تحت روسٹربنچ کے سامنے درج کی جائے گی۔ اس سال کے شروع میں، انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں موتیا بند کی سرجری کرانے کے لئے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ انہیں گزشتہ سال دسمبرمیں بھی ایسی ہی ریلیف دی گئی تھی۔
سال 2019 میں ملی تھی عمرقید کی سزا
نچلی عدالت نے دسمبر2019 میں کلدیپ سینگرکوآبروریزی معاملے میں قصوروارٹھہرایا تھا اورعمرقید کی سزا سنائی تھی۔ نچلی عدالت نے سی بی آئی کو یہ محفوظ کرنے کا حکم دیا کہ متاثرہ اوراس کی فیملی کو پوری سیکورٹی ملے۔ نچلی عدالت نے کلدیپ سینگر کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ اس کے جرائم اتنے سنگین تھے کہ سزا کوکم کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ ایک منتخب نمائندہ کے طورپرلوگوں نے کلدیپ سینگرپربھروسہ کیا، لیکن اس نے اس بھروسے کو توڑا۔ اس نے جو گھناونا کام کیا ہے، اس کے لئے وہ سخت سزا کا حقدارہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…