دہلی ہائی کورٹ نےآج ترکیہ کی فرم Celebi کی درخواست کو خارج کر دیا ہے، جس میں ہوا بازی کے ریگولیٹر BCAS کے قومی سلامتی کے مفاد میں اس کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس سچن دتہ نے 23 مئی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے آج درخواست کو خارج کر دیاہے۔بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (BCAS) نے 15 مئی کو سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی تھی۔ اس کے کچھ دن بعد، ترکیہ نے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستان کی جوابی کارروائی ‘آپریشن سندور’ کے دوران پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔ ترکیہ نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر ہندوستان کے حملوں کی مذمت کی تھی۔
Celebi Airport Services India Private Limited اور Celebi Delhi Cargo Terminal Management India Private Limited ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو ٹرمینل آپریشنز کی نگرانی کرتے ہیں۔ سنٹرل اتھارٹی کے وکیل نے ایوی ایشن سیکیورٹی کو لاحق خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کارروائی کا دفاع کیا تھا۔ سیلبی کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ مرکز کا یہ اقدام انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے اور طیارہ سیکورٹی قوانین کے تحت طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔ سیلبی کے وکیل نے کہا کہ سول ایوی ایشن سیکیورٹی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کو سزا سے قبل درخواست گزاروں کو سننے کا موقع دینا چاہیے تھا اور کارروائی کی وجوہات بتانی چاہیے تھیں۔
قومی سلامتی کے مفاد میں منظوری منسوخ کرنے کا فیصلہ
اس سے قبل 19 مئی کو مرکز نے کہا تھا کہ منظوری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں لیا گیا ہے، کیونکہ کچھ معلومات کے مطابق، عرضی گزار کمپنیوں کی خدمات کو جاری رکھنا موجودہ حالات میں خطرناک ہوگا۔ Celebiپانچ سال سے زیادہ عرصے سے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں کام کر رہی ہے اور 10,000 سے زیادہ لوگ اس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ وہ نو ہوائی اڈوں پر اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔BCAS نے اپنے حکم میں کہا تھا، ‘… Celebi Airport Services India Private Limited کے حوالے سے سیکورٹی کلیئرنس کو قومی سلامتی کے مفاد میں فوری اثر سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔’ کمپنی، جو ترکیہ کے سیلبی کا حصہ ہے، کو نومبر 2022 میں سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…