قومی

Puja Khedkar: دہلی ہائی کورٹ نے برطرف آئی اے ایس ٹرینی پوجا کھیڈکر کی گرفتاری پر لگی روک کو 29 اگست تک بڑھا نے کی دی ہدایت

دہلی ہائی کورٹ نے برطرف ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کی گرفتاری پر لگی  روک 29 اگست تک بڑھا دی ہے۔ عدالت 29 اگست کو پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گی۔ کیس کی سماعت کے دوران پوجا کھیڈکر کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ یو پی ایس سی کا جواب رات دیر گئے موصول ہوا۔ اسے پڑھنے میں وقت لگے گا۔ اس لیے جواب داخل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ جس کے بعد عدالت نے وقت دیا ہے۔

پچھلی سماعت میں ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے کھیڈکر کے خلاف الزامات کو اس قدر سنجیدگی سے لیا کہ ضمانت کے پہلو پر صحیح طریقے سے غور نہیں کیا گیا۔ پولس نے پوجا کھیڈکر کے خلاف فرضی سرٹیفکیٹ کے ذریعے سول سروسز کا امتحان دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پچھلی سماعت میں دہلی ہائی کورٹ نے پوجا کھیڈکر کی طرف سے دائر ایک اور عرضی کو نمٹا دیا تھا اور کھیڈکر کو مناسب فورم سے رجوع کرنے کی اجازت دی تھی۔

کیس کی سماعت کے دوران، یو پی ایس سی نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ پوجا کھیڈکر کو دو دن کے اندر اپنی امیدواری کو مستقل طور پر منسوخ کرنے کے حکم کے بارے میں مطلع کرے گی۔ پوجا کھیڈکر کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ خاص طور پر دو کارروائیوں کی درخواست کر رہی ہیں۔ امیدواری کی منسوخی کا حکم اور منسوخی سے متعلق پریس ریلیز کی منسوخی کا مطالبہ۔

 یو پی ایس سیکی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ نریش کوشک نے عدالت کو بتایا تھا کہ پریس ریلیز جاری کی گئی کیونکہ پوجا کھیڈکر کا پتہ معلوم نہیں تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ پوجا کھیڈکر نے اپنی امیدواری منسوخ کرنے کے یو پی ایس سی کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس عرضی میں جن تنظیموں کی جانب سے پوجا کھیڈکر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، انہیں پوجا کھیڈکر نے فریق بنایا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پوجا کھیڈکر کو یو پی ایس سی قوانین کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کا انتخاب منسوخ کر دیا گیا۔ یہی نہیں، پوجا کھیڈکر کی والدہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کسان کو دھمکی دینے پر اس کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں، پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے مسترد کر دیا تھا اور عدالت نے یو پی ایس سی سے تحقیقات کا دائرہ بڑھانے کو کہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

18 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

36 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago