قومی

Race Course Mosque: ریس کورس مسجد کا بجلی اور پانی کا کنکشن بغیر نوٹس کاٹنے پر دہلی ہائی کورٹ سخت، این ڈی ایم سی سے مانگا جواب

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ریس کورس مسجد کی بجلی اور پانی کی سپلائی بغیر کسی پیشگی نوٹس کے منقطع کیے جانے کے معاملے میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) سے جواب طلب کیا ہے۔ مسجد کے امام نے عدالت میں عرضی داخل کرکے مذہبی مقام پر بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ مسجد وسطی دہلی کے لُٹینس علاقے میں واقع اس مقام پر موجود ہے، جس کی زمین حال ہی میں مرکزی حکومت نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

این ڈی ایم سی کو دو ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت

جسٹس سبرامنیم پرساد اور جسٹس رینو بھٹناگر کی بنچ نے محمد ہارون کی عرضی پر این ڈی ایم سی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو سنگل جج کی بنچ نے بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے سے متعلق ہارون کی اپیل مسترد کردی تھی۔ ہائی کورٹ نے این ڈی ایم سی سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر بغیر نوٹس جاری کیے بجلی کا کنکشن کیسے کاٹ دیا گیا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت دسمبر میں مقرر کی ہے۔ عرضی گزار کی جانب سے پیش ہوئے وکیل ایم سفیان صدیقی نے دلیل دی کہ مسجد وقف کی جائیداد ہے اور بغیر کسی نوٹس یا طے شدہ قانونی طریقہ کار پر عمل کیے اچانک اس کی بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع کردی گئی۔ وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت بجلی اور پانی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں، اس لیے قانونی ضابطوں اور مقررہ طریقہ کار کی پابندی کیے بغیر کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا۔ انہوں نے مزید دلیل دی کہ یہ کارروائی مبینہ طور پر ہائی کورٹ کے اس حکم کے تحت کی گئی تھی، جس میں آس پاس کی جھگی بستیوں کو منہدم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن مسجد اس کارروائی کا کبھی حصہ نہیں تھی۔ وکیل کے مطابق سنگل جج نے یہ کہتے ہوئے غلط فیصلہ دیا کہ وقف بورڈ کے مقرر کردہ امام کا مسجد کے احاطے پر کوئی حق نہیں ہے۔

سنگل بنچ کے فیصلے کو بھی چیلنج

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ بادی النظر میں غلط، غلط مفروضوں پر مبنی اور قانونی اعتبار سے ناقابلِ قبول ہے۔ عرضی گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کے بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کے سلسلے میں نہ تو کوئی حکم جاری کیا گیا، نہ بقایا رقم کا معاملہ سامنے آیا اور نہ ہی بجلی چوری یا کسی قانونی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا۔ عرضی میں این ڈی ایم سی کی کارروائی کو من مانا قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ بجلی کنکشن اچانک منقطع کردیا گیا، جبکہ اس سے پہلے کوئی اطلاع یا نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

7 اکتوبر کو منہدم کی گئیں تھیں آس پاس کی جھگیاں

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو مسجد کے اطراف واقع جھگی بستیوں کو منہدم کرنے کے دوران ریس کورس مسجد کی بجلی اور پانی کی سپلائی روک دی گئی تھی۔ عرضی کے مطابق یہ کنکشن بغیر کسی پیشگی نوٹس یا اطلاع کے منقطع کیے گئے تھے۔ اس سے قبل 29 اکتوبر کو ہائی کورٹ نے جے پور پولو گراؤنڈ احاطے میں واقع ریس کورس مسجد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم مرکزی حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ فی الحال مسجد کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے جون میں جے پور پولو گراؤنڈ اور اگست میں اس سے متصل دہلی ریس کلب کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

49 minutes ago

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

2 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

2 hours ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

3 hours ago