نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے حج کمیٹی کے دفترآصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں ریاست دہلی سے 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین حج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس خصوصی میڈیکل کیمپ کا افتتاح آج حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کے ذریعہ کیا گیا۔
اس موقع پر حج کمیٹی میں موجود عازمین حج اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے مناسک حج پر جانے والے تمام عازمین حج کے نام پیغام میں کوثر جہاں نے کہا کہ اب کسی بھی عازمین حج کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر کسی پرائیویٹ یا دیگر اسپتالوں میں مہنگے داموں اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروانا پڑے گا۔ تمام عازمین،آصف علی روڈ پر واقع حج منزل حج کمیٹی کے دفتر میں آکر ایک ہی چھت کے نیچے اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں اور یہاں موجود دہلی حکومت کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے کھولے گئے اس خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کے وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام قسم کی طبی جانچ یعنی سی بی سی، کے ایف ٹی، بلڈ شوگر، سینے کا ایکسرے مشہور کمپنی ہیلتھین کی جانب سے کیے جائیں گے جبکہ حاجیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ برائے صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی ٹیم جاری کرے گی اور یہ سروس صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال حج 2024 کے لیے دہلی میں کل 4082 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں کل 3016 افراد کو ڈیجیٹلائزڈ رینڈم سلیکشن کے ذریعے منتخب کیا گیاہے جبکہ کل 1066 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس سال کل 139054 عازمین حج سرکاری کوٹے سے پورے ہندوستان سے حج کے لیے جائیں گے۔ پورے ہندوستان میں کل 20 حج امبارکیشن پوائنٹس ہیں جن میں سے دہلی کا اندرا گاندھی ہوائی اڈہ سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے اور یہاں سے اس سال تقریباً 22000 عازمین حج روانہ ہونگے اور انہیں ہر طرح کی مقامی سہولیات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…