بھارت ایکسپریس۔
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے رکشا بندھن 2023 کے موقع پرمسلم بہنوں کے ساتھ مل کردہلی بی جے پی کے ریاستی صدر ویریندرسچدیوا کو رکشا بندھن کی راکھی باندھی۔ اس موقع پرویریندرسچدیوا نے سبھی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں سماج کا ہرطبقہ آپس میں باہمی محبت کے ساتھ زندگی گزاررہا ہے۔
انہوں نے رکشابندھن کے موقع پروزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ 33 کروڑ خواتین کو ایل پی جی گیس سلینڈر میں 200 روپئے کی کمی کرکے رکشا بندھن کا جو تحفہ دیا ہے، اس کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اورسب کا پریاس کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب سے مودی کی حکومت آئی ہے، تب سے بغیرکسی بھید بھاؤ کے ہراسکیموں کا فائدہ ہرطبقے کو مل رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…