-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے منیش سسودیا کو اپنی بیماراہلیہ سے ملنے کی اجازت دی تھی، لیکن ان کی ملاقات نہیں ہوپائی۔ دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے اپنے گھر پہنچنے سے پہلے ہی بیوی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ اس کے بعد انہیں نزدیکی ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ منیش سسودیا کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی بیوی کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
منیش سسودیا کی اہلیہ سیما سسودیا ملٹی پل اسکیلیروسس کی بیماری سے پریشان ہیں۔ اس بیماری کا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اس میں دماغ کا جسم سے کنٹرول کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس سے پہلے اپریل ماہ میں بھی منیش سسودیا کی بیوی سیما سسودیا کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور اس دوران سیما سسودیا کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
جیل جاتے وقت سسودیا نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ 26 فروری 2023 کو جب سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو گرفتارکیا تھا تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ مجھے جھوٹے معاملوں میں جیل جانے کا خوف نہیں ہے۔ گھر میں میری بیوی سیما سسودیا اکیلی ہے۔ وہ لمبے عرصے سے بیمار چل رہی ہے۔ اب ‘آپ’ لوگ اس کی فکر کرنا۔ منیش سسودیا کے اس بیان کے بعد اسی دن دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان ان کی اہلیہ سے ملنے رہائش گاہ پر پہنچے تھے اورانہیں ہمیشہ ساتھ دینے کا بھروسہ دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے منیش سسودیا کو شراب پالیسی مبینہ بدعنوانی معاملے میں گرفتارکیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا، لیکن عدالت عظمیٰ نے انہیں نچلی عدالت یا ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے نچلی عدالت اور دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی، لیکن انہیں ضمانت نہیں مل سکی۔ اب دہلی ہائی کورٹ نے بیماربیوی سے ملنے کے لئے ان کو اجازت دے دی ہے۔
کیا ہوتی ہے ملٹی پل اسکیلیروسس بیماری؟
ملٹی پل اسکیلیروسس ایک سنگین بیماری ہے، جو اعصابی ریشوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ دماغ اور باقی جسم کے درمیان رابطے کو توڑنے میں اہم کردارادا کرتا ہے، جس کی وجہ سے بیمار اعصابی ریشوں کومستقل نقصان یا گراوٹ کا سبب بنتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…