قومی

Delhi Election Results 2025 LIVE: کجریوال بھی الیکشن ہار گئے،سسودیا کو بھی مل چکی ہے شکست،آتشی کو ملی جیت

دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران کچھ سیٹوں پر نتائج کا بھی اعلان ہونا شروع ہوگیا ہے، اور نتائج میں بھی عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے چونکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت یعنی اروند کجریوال اور منیش سسودیا الیکشن ہار چکے ہیں ،اپنی سیٹ بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں ،البتہ موجودہ وزیراعلیٰ آتشی مارلینا کالکاجی سے اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ،وہیں عام آدمی پارٹی کے امیدور کلدیپ کمار کونڈلی سے جیت درج کرچکے ہیں ۔6293ووٹوں سے انہوں نے جیت درج کی ہے۔ وہیں کستوربا نگر سے بی جے پی امیدوار نیرج بسویا نے جیت درج کرلی ہے۔ جنگ پورا سے منیش سسودیا 600 ووٹوں سے ہار گئے ہیں ،یہاں سے بی جے پی کے تروندر سنگھ ماروا نے سسودیا کو ہرا یا ہے۔

کجریوال اور سسودیا کو ملی ہار

منیش سسودیا کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال  نئی دہلی کی سیٹ  بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں ،یہاں سے بی جے پی کے پرویش ورما نے کجریوال کو ہرا یا ہے۔کجریوال یہاں تین ہزار 182ووٹوں سے ہار گئے ہیں ۔وہیں آتشی مارلینا جو کالکاجی سیٹ سے امیدوار تھیں ،انہوں نے جیت درج کرلی ہے۔یہاں بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی کو شکست ملی ہے۔راجندر نگر سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیس پاٹھک کو بھی شکست ملی ہے۔ اب تک کے نتائج میں عام آدمی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago