قومی

Delhi Election Results 2025: دہلی میں2030 میں حکومت بنائے گی کانگریس! AAP کی شکست کے بعد جے رام رمیش کا بڑا دعویٰ

Delhi Election Results 2025: دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 2025 کے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر ریفرنڈم سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 2015 اور 2020 میں وزیر اعظم کی مقبولیت اپنے عروج پر تھی تب بھی AAP نے دہلی میں فیصلہ کن جیت حاصل کی تھی۔

یہ نتائج وزیراعظم کی پالیسیوں کی توثیق نہیں ہیں

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا، دہلی انتخابی نتیجہ وزیر اعظم کی پالیسیوں پر منظوری کی مہر نہیں ہے، بلکہ یہ مینڈیٹ فریب، دھوکہ دہی کی سیاست اور اروند کیجریوال کی کامیابیوں کے مبالغہ آمیز دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اروند کیجریوال کے دور حکومت میں ہونے والے مختلف گھوٹالوں کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دہلی کے رائے دہندگان نے عام آدمی پارٹی کے بارہ سال کے دور حکومت پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

2030 میں دہلی میں حکومت بنائے گی کانگریس

انہوں نے کہا کہ کانگریس اس الیکشن میں بہتر کارکردگی کی توقع کر رہی تھی۔ تاہم پارٹی نے اپنا ووٹ شیئر بڑھایا ہے۔ کانگریس کی انتخابی مہم شاندار رہی۔ پارٹی بھلے ہی اسمبلی میں جیت نہ پائی ہو، لیکن دہلی میں اس کی اب بھی مضبوط موجودگی ہے، جسے کانگریس کے لاکھوں کارکنوں کی مسلسل کوششوں سے مزید تقویت ملے گی۔ 2030 میں دہلی میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Election Results 2025: دہلی میں کیوں ہاری AAP؟ یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بتائی وجہ

دہلی انتخابی نتائج پر پرینکا گاندھی کا ردعمل

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے کہا، دہلی کے لوگوں نے اس بار تبدیلی کو ووٹ دیا ہے۔ AAP حکومت کے کام کرنے کے انداز سے دہلی والے تنگ آچکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پرویش ورما نے نئی دہلی کے حلقے میں 4,089 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے، جو حکمراں جماعت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ بی جے پی 27 سال بعد دہلی میں دوبارہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Rahul Gandhi Attacks on Gyanesh Kumar: ’گیانیش کمار رات کو سو نہیں پا رہے ہوں گے‘، مہاریلی میں راہل گاندھی کا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…

1 hour ago

Amit Shah slams Congress: سکھ مخالف فسادات کی برسی پر ریلی نکالنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…

1 hour ago

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

2 hours ago