دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی اور توقع ہے کہ دوپہر 2 بجے تک یہ واضح ہوجائے گا کہ دہلی میں اگلی حکومت کون بنائے گا۔ عام آدمی پارٹی دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ دہلی میں مسلسل تیسری بار اکثریتی حکومت بنائے گی، وہیں بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس بار وہ اروند کجریوال کی پارٹی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائے گی۔ دہلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد جاری کیے گئے بیشتر ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی جیت کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
بی جے پی بھی ایگزٹ پول سے پرجوش ہے جبکہ عام آدمی پارٹی دعویٰ کر رہی ہے کہ جب نتائج کا اعلان کیا جائے گا تو یہ تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوں گی۔ اروند کیجریوال نے جمعہ کوعآپ امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے میڈیا کو بتایا کہ تمام عآپ امیدواروں کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام امیدواروں نے اپنی رپورٹیں دیں۔ ان کی رپورٹ کے مطابق عآپ تقریباً 50 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور 7-8 سیٹوں پر سخت مقابلہ ہوگا۔
دہلی اسمبلی انتخابات 2020 میں، عام آدمی پارٹی نے 62 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی کو آٹھ اسمبلی سیٹوں پر قناعت کرنا پڑی۔ اس الیکشن میں کانگریس پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔ دہلی کی جن آٹھ اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں روہنی، بدر پور، لکشمی نگر، وشواس نگر، گاندھی نگر، روہتاس نگر، گھونڈا اور کراول نگر اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔
وہیں ووٹوں کی گنتی سے قبل بی جے پی ایم پی جگدمبیکا پال نے کہا کہ اروند کیجریوال، سی ایم آتشی اور منیش سسودیا الیکشن ہارنے والے ہیں۔ میں دہلی اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران وہاں موجود تھا۔ اروند کیجریوال نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اب یہ پہلا موقع ہے جب سابق وزیر اعلیٰ، سابق نائب وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعلیٰ الیکشن ہارنے جا رہے ہیں۔ جب یہ تینوں ہی ہار رہے ہیں تو انتخابی نتائج سے پہلے امیدواروں کو کوئی کیوں بلایا گیا۔ وہ اپنی مایوسی کی وجہ سے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…