قومی

Delhi Election Result 2025: اوکھلا سے جیتے امانت اللہ خان، مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول پائی اے آئی ایم آئی ایم اور کانگریس

Delhi Election Result 2025: دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یہاں حکومت بنا رہی ہے۔ نہ صرف عام آدمی پارٹی ہار گئی ہے، یہاں تک کہ کانگریس اور اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی۔ اویسی نے سی اے اے-این آر سی کے مرکز شاہین باغ (اوکھلا) سے امیدوار کھڑا کیا تھا، لیکن وہ جیت نہیں سکے۔ دوسری جانب دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو اویسی نے مصطفی آباد سے ٹکٹ دیا تھا۔ یہاں بھی اویسی جیت نہیں سکے، لیکن ان کے امیدوار کو اتنے ووٹ ملے کہ AAP امیدوار کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اے آئی ایم آئی ایم نے اوکھلا سے شفا الرحمان کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ شفا جامعہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے CAA-NRC تحریک میں کردار ادا کیا۔ اس وجہ سے وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد وہ انتخابی مہم کے لیے وہ جیل سے باہر بھی آئے تھے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار نے مسلسل سی اے اے-این آر سی اور شاہین باغ تحریک کا مسئلہ اٹھایا اور لوگوں سے اپیل کی لیکن وہ مسلم اکثریتی اوکھلا اسمبلی حلقہ میں جیت نہیں پائے۔

اوکھلا میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان کی بڑی جیت

اوکھلا میں، AAP کے امانت اللہ خان نے 23639 ووٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ بی جے پی کے منیش چودھری کو 65304 ووٹ ملے اور AIMIM کے شفا الرحمان خان، جو اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں، نے 39,558 ووٹ حاصل کیے۔عآپ کے موجودہ ایم ایل اے امانت اللہ خان اس علاقے سے تیسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ امانت اللہ خان نے اوکھلا میں بی جے پی کے منیش چودھری اور کانگریس کی اریبہ خان کے خلاف اوکھلا سیٹ پر کامیابی حاصل کی، جب کہ اسد الدین اویسی نے حلقہ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اے آئی ایم آئی ایم کے شفا الرحمان کے لیے مہم چلائی، لیکن اس مہم کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اے اے پی امیدوار تیسری بار جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi On Delhi Election Result: بی جے پی کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم مودی کا ردعمل، کہا- ترقی اور گڈ گورننس کی جیت

اے آئی ایم آئی ایم نے مصطفی آباد میں کر دیا بڑا کھیل

دریں اثنا، مصطفی آباد میں، بی جے پی کے موہن سنگھ بشٹ نے اے اے پی کے عدیل احمد خان کے خلاف 17578 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار طاہر حسین نے 33,474 ووٹ حاصل کیے اور اسمبلی کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلم ووٹ مصطفی آباد میں تقسیم ہوئے، جو 2020 کے دہلی فسادات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ اگر AIMIM نے اپنا امیدوار کھڑا نہ کیا ہوتا تو AAP امیدوار عدیل احمد خان جیت جاتے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

2 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

3 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

3 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

4 hours ago