بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن سے پہلے دہلی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اروندر سنگھ لولی نے صدرعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اروندر سنگھ لولی نے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کواپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ اپنے استعفیٰ میں اروندر سنگھ لولی نے تمام باتوں کا ذکرکیا ہے۔ اس ک مطابق، اروندرسنگھ لولی دہلی میں عام آدمی پارٹی سے الائنس کے خلاف تھے۔ اپنے استعفیٰ میں اروندر سنگھ لولی نے لکھا کہ جو پارٹی کانگریس پربدعنوانی کا الزام لگاکر آگے بڑھی، پارٹی نے اس کے ساتھ الائنس کرنے کا فیصلہ کیا۔
کانگریس کے سینئرلیڈر نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں کانگریس کو صرف تین ہی سیٹیں دی گئیں۔ لولی کی ناراضگی اس بات کو لے کربھی تھی کہ ان تینوں سیٹوں میں سے دو سیٹیں باہری لوگوں کو دے دی گئیں۔ ان کا نشانہ کنہیا کماراور سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج سے متعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے اعلان سے پہلے مطلع نہیں کیا گیا۔ لولی نے کہا کہ دہلی میں کانگریس ترجمان کی تقرری سے روکا گیا۔ اس طرح کی کئی وجوہات ہیں، جس کے سبب میں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ اروندرسنگھ لولی کو گزشتہ سال 31 اگست کو دہلی پردیش کا صدرنامزد کیا گیا تھا۔
اروندرسنگھ لولی نے بتائی استعفیٰ کی وجہ
اروندرسنگھ لولی تقریباً 8 ماہ اس عہدے پررہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 8 مہینوں میں پارٹی نے مجھے جو ذمہ داریاں دیں، اسے میں نے بخوبی نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دہلی کانگریس میں سینئرلوگوں کی تقرریوں کی اجازت مانگی تھی، لیکن پارٹی نے انکارکردیا۔ میں نے ترجمان کی تقرری سے متعلق کہا، لیکن منع کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کے لحاظ سے پارٹی کو صرف تین سیٹیں دی گئیں۔
کنہیا کمار سے متعلق بھی ناراض تھے اروندر سنگھ لولی
اس کے علاوہ کنہیا کمار کا ذکرکرتے ہوئے اروندرسنگھ لولی نے لکھا، شمال-مشرقی دہلی سے امیدوار(کنہیا کمار) پارٹی لائن اورحقیقت کی تردید کرتے ہوئے وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی جھوٹی تعریف کر رہے ہیں اور میڈیا میں بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی کے شہریوں کے درد اورتکلیف کو نہ دیکھتے ہوئے تعلیم، صحت، سڑک اوربجلی کے محکموں میں کئے گئے مبینہ کاموں سے متعلق عام آدمی پارٹی کی جھوٹی تشہیرکی حمایت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…