دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ سیشن اگلے چار دن یعنی 8 اگست تک چلے گا۔ اس دوران کئی اہم بل پیش کیے جائیں گے۔ دریں اثنا ریکھا گپتا کی حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کو کنٹرول کرنے کے لیے ’’دہلی اسکول ایجوکیشن ٹرانسپیرنسی ان فکسیشن اینڈ ریگولیشن آف فیس بل 2025‘‘ آج اسمبلی میں پیش کیا ہے۔
نئے قانون کے تحت دہلی کے تقریباً 1677 نجی اسکولوں کی فیسیں اب براہ راست حکومت کے کنٹرول میں ہوں گی۔ اسکول کتنی فیسیں لے سکتے ہیں یا کب بڑھا سکتے ہیں اس کا فیصلہ اب تین درجاتی کمیٹیاں کریں گی۔ اس کے ساتھ بل کے مطابق ان کمیٹیوں کے فیصلوں کو کسی ضلعی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی عدالت ان معاملات میں کوئی فیصلہ سنا سکے گی۔
اب بند ہوگی دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی
کئی سالوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ دہلی کے پرائیویٹ اسکول اپنی من مانی کرتے ہیں اور جب چاہیں فیس بڑھا دیتے ہیں اور والدین بھی اس سے کافی پریشان ہیں۔ اسی کے پیش نظر دہلی حکومت نے یہ بل پیش کیا ہے۔ اس کا مقصد واضح ہے کہ من مانی فیسوں میں اضافے کو روکا جائے اور والدین کو راحت دی جائے۔ اس بل کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ اسکول مقررہ فیس سے زیادہ وصول نہیں کر سکے گا۔ اسکولوں کو تین سال میں صرف ایک بار فیس بڑھانے کی اجازت ہوگی۔
پابندی نہ کرنے والے اسکولوں پر لگے گا بھاری جرمانہ
بل میں قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا کا انتظام بھی ہے۔ پہلی بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسکول پر ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ قوانین کی بار بار خلاف ورزی پر یہ جرمانہ 2 لاکھ روپے سے بڑھ کر 10 لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی اسکول فیس واپس نہیں کرتا یا قواعد کو مسلسل نظر انداز کرتا ہے تو اس کے انتظامیہ کے اہلکاروں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے یا اسکول کا سرٹیفکیشن منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ منظور ہوجانے پر یہ بل یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل مانا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے…