قومی

Delhi CM Rekha Gupta: وزیراعلیٰ بننے کے بعد بھی ریکھا گپتا کے پاس نہیں ہوں گے زیادہ اختیارات،ان معاملوں میں نہیں لے پائیں گے کوئی فیصلہ

دہلی میں 27سال بعد بی جے پی کی سرکار بن چکی ہے۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں بی جے پی نے آج پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ اب دہلی کی ذمہ داری بی جے پی کے ہاتھوں میں جس کی کمان اب وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو تھمادیا گیا ہے۔ان کے ساتھ چھ وزراء کی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل دہلی کے رام لیلا میدان میں ایل جی ونئے سکسینہ نے ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیراعلیٰ کا حلف دلایا ہے ۔اس طرح ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں ۔ ان کے اوپر بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں اور بہت سارے چیلنجز بھی ۔ البتہ ان تمام کو عبور کرنے کیلئے مرکزی میں مودی حکومت کا انہیں بھرپور سپورٹ ملنے کی امید ہے۔

بطور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی حلف برداری کے بعد چھ نومنتخب ایم ایل اے کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔ ان میں سب سے اہم نام پرویش ورما کا ہے جو پہلے دن سے بی جے پی کے سی ایم امیدوار کے طور پر دوڑ میں سب سے آگے بتائے جارہے تھے لیکن آخری وقت میں بی جے پی نے انہیں ڈپٹی سی ایم کا عہدہ تھما دیا ۔ پرویش ورما ریکھا گپتا کی حکومت میں ڈپٹی سی ایم اور وزیر بن گئے ہیں ،انہیں بھی آج اسی اسٹیج سے حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ متنازعہ بیانات کیلئے مشہور کپل مشرا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔وہ بھی دہلی میں وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔مجندر سنگھ سرسا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔آشیش سود،پنکج سنگھ اور رویندر راج کو بھی آج حلف دلایا گیا ہے ۔ یعنی ریکھا گپتا کے ساتھ چھ وزراء کی ٹیم دہلی کو سنبھالنے کیلئے آج سے میدان میں اتر چکی ہیں ،ان تما م کی حلف برداری مکمل ہوچکی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کے پاس کون سے اختیارات نہیں ہیں؟

پولیس پر کوئی کنٹرول نہیں:دہلی پولیس دہلی حکومت کے تحت نہیں بلکہ مرکزی حکومت (داخلہ وزارت) کے تحت ہے۔ دوسری ریاستوں میں پولیس پر وزیر اعلیٰ کا کنٹرول ہے، لیکن دہلی میں ایسا نہیں ہے۔

لاء اینڈ آرڈر پر کوئی اختیار نہیں:دہلی حکومت فسادات، جرائم پر قابو پانے اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق پالیسیاں طے نہیں کر سکتی۔ دہلی میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) اور مرکزی حکومت کی ہے۔

زمین پر کوئی کنٹرول نہیں:دہلی میں سرکاری زمین کا انتظام دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) اور ایل جی کے ماتحت ہے۔ دوسری ریاستوں میں وزیر اعلیٰ ریاستی اراضی سے متعلق فیصلے لے سکتے ہیں۔

گورنر کے بجائے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کی زیادہ مداخلت:دوسری ریاستوں میں گورنر کو عام طور پر ایک مشیر کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے، لیکن دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر کے پاس بہت سے اہم اختیارات ہوتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر دہلی حکومت کے فیصلوں کو مشروط طور پر روک سکتے ہیں یا تبدیل کر سکتے ہیں۔

دہلی حکومت کے فیصلوں پر مرکز کا زیادہ کنٹرول :دہلی حکومت کے کئی قوانین مرکزی حکومت کی منظوری کے بغیر لاگو نہیں ہو سکتے۔ دوسری ریاستوں میں اسمبلی قانون بنا سکتی ہے اور اسے براہ راست لاگو کر سکتی ہے لیکن دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت کی منظوری ضروری ہے۔

یہ طاقت کیوں نہیں ہے، آسان زبان میں سمجھیں

دہلی کو آئین کے آرٹیکل 239AA کے تحت خصوصی درجہ دیا گیا ہے، جس میں مرکزی حکومت کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ 1991 میں جب دہلی کو جزوی ریاست کا درجہ ملا تو پولیس، زمین اور امن و امان کو مرکز کے تحت رکھا گیا۔ دہلی قومی راجدھانی (NCT) ہے، جہاں مرکزی حکومت اور پارلیمنٹ بھی کام کرتی ہے، اس لیے مرکز کا سیکورٹی اور انتظامیہ پر زیادہ کنٹرول ہے۔ 2023 میں’جی این سی ٹی ڈی (ترمیمی) ایکٹ’ پاس کیا گیا، جس نے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دیے۔ جی این سی ٹی ڈی ترمیمی ایکٹ 2023 کے بعد، دہلی حکومت اب افسران کی تقرری، تبادلے یا طلب نہیں کر سکتی ہے۔ ایل جی کے پاس کسی بھی حکومتی حکم کو روکنے یا واپس لینے کا اختیار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

8 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

9 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

9 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

9 hours ago