قومی

Delhi CM Oath Ceremony: وزیراعلیٰ کا حلف لینے کیلئے رام لیلا میدان پہنچیں ریکھا گپتا، زیڈپلس کی سیکورٹی کی گئی فراہم،مہمانوں میں سواتی مالیوال بھی شامل

دہلی میں آج بی جےپی کی حکومت بننے جارہی ہے ،کچھ ہی دیر بعد حلف برداری ہونے والی ہے اور اسی سلسلے میں اب ریکھا گپتا حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے رام لیلا میدان پہنچ گئی ہیں۔ ان کے علاوہ تمام بی جے پی ایم ایل اے بھی رام لیلا میدان پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے، میں پی ایم مودی اور اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسی بیٹی پر بھروسہ ظاہر کیا جو ایک سادہ اور عام  گھرانے سے ہے۔

وہیں دوسری جانب دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکم پر دہلی پولیس نے زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ ریکھا گپتا کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو حلف اٹھانے کے فوراً بعد زیڈ زمرہ کی سیکورٹی ملے گی۔ اس میں 2 پی ایس او چوبیس گھنٹے تعینات ہوں گے اور 1 اسکارٹ وہیکل جس میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ ریکھا گپتا کے گھر کے سامنے 4 پولیس اہلکار،پیچھے کی طرف 4 پولیس اہلکار اور 2 کمانڈوز ہوں گے۔

 وہیں رام لیلا میدان میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل جی ونئے سکسینہ بھی پہنچ چکے ہیں ۔ ان کے علاوہ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی رام لیلا میدان پہنچ چکے ہیں ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ سواتی مالیوال بھی رام لیلا میں نظرآرہی ہیں ۔ سواتی مالیوال عام آدمی پارٹی کی باغی راجیہ سبھا رکن ہیں اور ان کا اس تقریب میں حاضر ہونا یہ بتارہا ہے کہ وہ بہت جلد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

26 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago