قومی

Delhi CM Oath Ceremony & AAP: ریکھا گپتا کی حلف برداری تقریب کا عام آدمی پارٹی نے کیا بائیکاٹ،نہ کجریوال ہوئے تقریب میں شامل، نہ آتشی نے لیا حصہ

دہلی میں 27سال بعد بی جے پی کی سرکار بن چکی ہے۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں بی جے پی نے آج پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ اب دہلی کی ذمہ داری بی جے پی کے ہاتھوں میں جس کی کمان اب وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو تھمادیا گیا ہے۔ان کے ساتھ چھ وزراء کی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل دہلی کے رام لیلا میدان میں ایل جی ونئے سکسینہ نے ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیراعلیٰ کا حلف دلایا ہے ۔اس طرح ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں ۔ ان کے اوپر بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں اور بہت سارے چیلنجز بھی ۔ البتہ ان تمام کو عبور کرنے کیلئے مرکزی میں مودی حکومت کا انہیں بھرپور سپورٹ ملنے کی امید ہے۔

بطور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی حلف برداری کے بعد چھ نومنتخب ایم ایل اے کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔ ان میں سب سے اہم نام پرویش ورما کا ہے جو پہلے دن سے بی جے پی کے سی ایم امیدوار کے طور پر دوڑ میں سب سے آگے بتائے جارہے تھے لیکن آخری وقت میں بی جے پی نے انہیں ڈپٹی سی ایم کا عہدہ تھما دیا ۔ پرویش ورما ریکھا گپتا کی حکومت میں ڈپٹی سی ایم اور وزیر بن گئے ہیں ،انہیں بھی آج اسی اسٹیج سے حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ متنازعہ بیانات کیلئے مشہور کپل مشرا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔وہ بھی دہلی میں وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔مجندر سنگھ سرسا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔آشیش سود،پنکج سنگھ اور رویندر راج کو بھی آج حلف دلایا گیا ہے ۔ یعنی ریکھا گپتا کے ساتھ چھ وزراء کی ٹیم دہلی کو سنبھالنے کیلئے آج سے میدان میں اتر چکی ہیں ،ان تما م کی حلف برداری مکمل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس تاریخی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ ،بی جے پی صدر جے پی نڈا، آندھرا کے سی ایم چندر بابو نائیڈو،راجستھان سی ایم بھجن لال شرما، مدھیہ پردیش سی ایم موہن یاددو، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے علاوہ بیشتر این ڈی اے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ حالانکہ یوپی اور بہار کے وزیراعلیٰ اس تقریب کا حصہ نہیں بن سکے۔ البتہ سیاسی شخصیات کے علاوہ صنعت کار،فلم اداکار، کسان اور عام عوام کے ہجوم کے بیچ بی جے پی کا یہ تاریخی پروگرام پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچا۔

عام آدمی پارٹی نے کیا بائیکاٹ

ہندوستان کی سیاست کی ایک خوبصورت روایت  یہ رہی ہے سیاسی لڑائی کے بعد اخیر میں تمام لیڈران اور پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ خاص مواقع پر اسٹیج شیئر کرنے سے نہیں کتراتے ،لیکن سیاست میں تبدیلی لانے کے عزم کے ساتھ دہلی میں دس سال تک حکومت کرنے والی عام آدمی پارٹی نے آج اس روایت سے بغاوت کردی ہے۔ آج کی اس حلف برداری تقریب میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے کسی کو نہیں دیکھا گیا ، حالانکہ دعوت نامہ نہ صرف آتشی مارلینا کو بھیجا گیا تھا بلکہ سابق سی ایم اروند کجریوال  اور منیش سسودیا کو بھی دعوت نامہ بھیجے جانے کی خبر ہے ۔ لیکن ان تمام نے آج اس تقریب کا قریب قریب بائیکاٹ ہی کیا ہے چونکہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے یہاں کوئی نظرنہیں آیا ۔ البتہ سواتی مالیوال ضرور تھی البتہ عام آدمی پارٹی خود سواتی مالیوال کو اپنی پارٹی کی لیڈر نہیں مانتی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

5 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

5 hours ago