بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ نے ایک لاکھ روپئے کے نجی مچلکے پر ضمانت دے دی۔ منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری اوراس کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کیجریوال کو بڑی راحت ملی ہے۔ اس سے پہلے لوک سبھا الیکشن میں انتخابی تشہیر کے لئے عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد انہیں 2 جون کو پھرسے جیل جانا پڑا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس باراروند کیجریوال مستقل ضمانت پرباہرآرہے ہیں، جو عام آدمی پارٹی کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو مستقل ضمانت کی مخالفت کے لئے 48 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔ راؤزایوینیو کورٹ کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایک لاکھ روپئے کے مچلکے پر جمعہ کے روز (21 جون) تہاڑجیل سے باہر آسکتے ہیں۔ اس معاملے میں اب ای ڈی ہائی کورٹ کا رخ کرسکتی ہے۔؎
عام آدمی پارٹی نے عدالت کا ادا کیا شکریہ
دہلی راؤز ایوینیو کورٹ کے اس فیصلے سے عام آدمی پارٹی بے حد خوش ہے۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا ہے، حقیقت پریشان ہوسکتا ہے، ہارنہیں سکتا۔ بی جے پی کی ای ڈی کی تمام اعتراضات کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی ہے۔ دہلی حکومت میں وزیرآتشی نے ایک پوسٹ میں ’ستیہ میو جیتے‘ کیپشن لکھتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
اروند کیجریوال 3 جولائی تک عدالتی حراست میں
اس سے پہلے بدھ کوخصوصی جج نیائے بندو نے اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 3 جولائی تک توسیع کردی تھی۔ انہیں تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ سی ایم کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کودہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ دوسری جانب، عدالت نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اس کے علاوہ 10 مئی کو سی ایم کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے 21 دن کے لیے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ سی ایم نے 2 جون کو دوبارہ سرینڈرکردیا۔ تب سے وہ تہاڑجیل میں تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…