قومی

’’ڈراہا-دھمکایا اور چھاپہ مارا…‘‘ جنتر منتر پرطلبا کو کھانا کھلانے والے جنید نے سپریم کورٹ میں پولیس کے خلاف داخل کی عرضی، الزامات کی لمبی فہرست

نئی دہلی: دہلی میں حالیہ دنوں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنے والے جُنید ملک نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس نے انہیں غیر قانونی طورپرحراست میں لیا، ہراساں کیا اور قانونی کارروائی کے بغیرسنسان مقام پرچھوڑدیا۔ جُنید ملک نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں غیرقانونی طریقے سے دہلی سے اٹھایا اورتقریباً 5 سے 6 گھنٹے تک ایک گاڑی میں بٹھائے رکھا۔ اس دوران انہیں مسلسل دھمکیاں دی گئیں اورخوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں انہیں دہرہ دون روڈ پرایک ویران مقام پرچھوڑدیا گیا، جہاں سے وہ ٹیکسی کے ذریعے واپس دہلی پہنچے۔

اہلِ خانہ کو بھی ہراساں کرنے کا الزام

درخواست میں جُنید ملک نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کے اہلِ خانہ کو بھی ہراساں کیا۔ ان کے مطابق غازی آباد پولیس نے ان کے والد کو حراست میں لیا اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میرٹھ میں ان کی شادی شدہ بہن کے گھر بھی پولیس پہنچی اور ان کے سسر اور دیور کو حراست میں لے لیا۔ بعد میں ان تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل

جُنید ملک کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ تمام کارروائیاں کسی قانونی کارروائی یا تحریری دستاویز کے بغیر انجام دی گئیں، جو قانون کے منافی ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کے اہلِ خانہ کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی کو روکا جائے اور اگر کسی قسم کی تحقیقات کی جائیں تو وہ مکمل طور پر قانونی ضابطوں کے مطابق ہوں۔

آر ایم ایل اسپتال سے واپسی کے دوران حراست کا دعویٰ

درخواست کے مطابق 24 جولائی کی آدھی رات کو جُنید ملک اینٹی ریبیز انجیکشن لگوا کر رام منوہر لوہیا اسپتال سے واپس آ رہے تھے، اسی دوران دہلی پولیس نے انہیں راستے میں روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ سے چھ گھنٹے تک انہیں گاڑی میں رکھا گیا اور اس دوران مسلسل دھمکایا جاتا رہا۔

فنڈنگ سے متعلق پوچھ گچھ کا الزام

جُنید ملک نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس نے ان کا موبائل فون زبردستی اپنے قبضے میں لے کر اسے ان لاک کرایا اور اس کا معائنہ کیا۔ ان کے مطابق پولیس نے ان سے احتجاج کے لیے فنڈنگ کے ذرائع، کھانے پینے کے انتظامات کے اخراجات اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے بارے میں سوالات کیے۔ یہ درخواست منوج کمار جھا کی جانب سے دائر اس رِٹ درخواست میں داخل کی گئی ہے، جس میں سی جے پی احتجاج کے دوران مبینہ پولیس تشدد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جُنید ملک کی یہ عرضی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نہا راٹھی کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

7 seconds ago

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

1 hour ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

11 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago