دہلی دھماکہ کے راجدھانی ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ (Source: IANS)
ملک کے دارالحکومت دہلی میں پیر(10 نومبر) کی شام اس وقت ہنگامہ مچ گیا، جب لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے پاس ایک چلتی کارمیں دھماکہ ہوگیا۔ حادثہ کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اورفوراً دہلی پولیس، فورنسک ٹیم اوربم مخالف دستے موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال پولیس نے پورے علاقے کوگھیرلیا ہے اورجانچ جاری ہے۔ آج سیکورٹی وجوہات سے لال قلعہ کواگلے تین دنوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریفک نظام متاثر، نیتا جی سبھاش مارگ بند
دہلی ٹریفک پولیس نے عام لوگوں کی سیکورٹی کودیکھتے ہوئے آج (11 نومبر) نیتا جی سبھاش مارگ کے دونوں طرف کے راستے اور سروس روڈ کوبند کردیا ہے۔ چٹا ریل کٹ سے لے کرسبھاش مارگ کٹ تک کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صبح 6 بجے سے آئندہ حکم تک یہ پابندیاں جاری رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔
دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ
دھماکے کے فوراً دہلی پولیس نے سبھی حساس علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ آئی جی آئی ایئر پورٹ، انڈیا گیٹ، پارلیمنٹ بلڈنگ اور سرحدی علاقوں میں چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔ ہرگاڑی کی جانچ کی جا رہی ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی مشتبہ اشیاء یا سرگرمی کی اطلاع فوراً دیں۔
تین دنوں کے لئے لال قلعہ بند
اس واقعہ کے بعد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پرلال قلعہ کواگلے تین دنوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران کسی سیاح یا شہری کوکمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پوری طرح سے ایک احتیاطی اقدام کے طورلیا گیا ہے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ تحقیقات اورحفاظتی انتظامات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
جانچ میں مصروف پولیس اور ایجنسیاں
ڈی سی پی نارتھ راجا بنتھیا نے کہا، “یواے پی اے، دھماکہ ایکٹ اور انڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جانچ شروع ہوگئی ہے اور دہلی پولیس، ایف ایس ایل، این ایس جی کی کئی خصوصی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔” ان کا کہنا ہے کہ جانچ میں مدد کے لئے ہرممکن ثبوت اکٹھا کررہی ہیں۔ جانچ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس پرکوئی بھی تبصرہ کرنا جلد بازی ہوگی۔ ایل این جے پی میں پوسٹ مارٹم بھی کئے جا رہے ہیں۔ پانچ پوسٹ مارٹم پہلے ہی ہوچکے ہیں۔ ہاں، ہمارے پاس ایک یا دو نامعلوم لاشیں ہیں۔ ہم پہلے ہی 6 لاشوں کی پہچان کرچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…