قومی

Delhi Blast: دہلی دھماکہ: 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی، دہلی دھماکے کے بعد کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ، امت شاہ نے دھماکے کی جگہ کا  کیا دورہ

دہلی دھماکے کی تحقیقات میں پولیس کو ایک اہم کامیابی ملی ہے۔ لال قلعہ کے قریب i-20 کار کے سابق مالک کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کے سابق مالک سلمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی فروخت کی تھی۔ پولیس اب آر ٹی او کے ساتھ مل کر کار کے اصل مالک کی شناخت کر رہی ہے۔ کارنمبر HR26، گروگرام کی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران سلمان نے انکشاف کیا کہ اس نے کار ڈیڑھ سال قبل دہلی کے اوکھلا کے رہنے والے دیویندر کو بیچی تھی۔ سلمان نے کار کی فروخت سے متعلق تمام دستاویزات گروگرام پولیس کو جمع کرائے ہیں۔

دیویندر نے امبالہ میں کسی کو کار بیچی – تحقیقات

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیویندر نے ہریانہ کے امبالا میں کسی کو کار بیچی تھی۔ امبالہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ گروگرام پولیس تمام معلومات جانچ ایجنسی کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔

لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی کار میں دھماکہ

شام 7 بجے کے قریب دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی کار میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ کل 28 افراد متاثر ہوئے۔

امت شاہ دھماکے کے مقام پر پہنچے

واقعے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کے لیے پہلے ہی ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی اسپتال کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کی ہر زاویے سے جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ منگل (11 نومبر) کی صبح وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ دہلی میں دھماکے کے بعد کئی ریاستوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور ممبئی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا اور گروگرام میں سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

1 hour ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

2 hours ago