قومی

دہلی اسمبلی میں ہائی وولٹیج ڈرامہ، اسپیکر نے اپوزیشن کے 21 اراکین اسمبلی کو 3 دنوں کے لئے کیا معطل، سیشن میں 2 دنوں کا اضافہ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی کا پہلا سیشن کافی ہنگامہ خیز رہا ہے۔ سیشن کے دوسرے دن ہی لیفٹیننٹ گورنرکے خطاب میں رخنہ اندازی کرنے کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے سبھی موجود 21 اراکین اسمبلی کو تین دنوں کے لئے یعنی 28 فروری تک کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ اب پارٹی کے یہ اراکین اسمبلی پیر تک ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے صرف ایک رکن اسمبلی امانت اللہ خان معطل نہیں ہوئے کیونکہ وہ ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اس درمیان سیشن کی مدت کو2 دنوں کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب سیشن یکم مارچ تک چلے گا۔

دہلی کی بی جے پی حکومت نے منگل کو کنٹرولراورآڈیٹرجنرل (سی اے جی) کی 14 رپورٹ کو ایوان میں پیش کیا، جنہیں عام آدمی پارٹی کی سابقہ حکومت نے پیش نہیں کیا تھا۔ ان رپورٹس میں گزشتہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے دوران کی گئی مبینہ مالی بدعنوانیوں کی تفصیل درج ہے۔ سی  اے جی رپورٹ کو پیش کئے جانے پرعام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں جم کرہنگامہ کیا، جس کے بعد اسپیکروجیندرگپتا نے ان سبھی کو معطل کردیا۔

سی اے جی رپورٹ پر ہنگامہ

اسمبلی اجلاس کا آغازلیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کے خطاب سے ہوا، لیکن جلد ہی اپوزیشن اراکین نے سی اے جی رپورٹ کے خلاف ہنگامہ شروع کردیا۔ اسپیکروجیندرگپتا نے بارباراپوزیشن اراکین سے اپیل کی کہ وہ لیفٹیننٹ گورنرکے خطاب میں خلل نہ ڈالیں، لیکن عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ہنگامہ کھڑا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کوایوان سے معطل کردیا اور مارشلوں کوانہیں باہرنکالنے کا حکم دیا۔

اپوزیشن کے اراکین نے کیا ہنگامہ

اس سے قبل، دہلی اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنرکا خطاب شروع  ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے جم کرہنگامہ اورنعرے بازی شروع ہوگئی۔ اسپیکر وجیندرگپتا نے اپوزیشن کی رہنما اورسابق وزیراعلیٰ آتشی مارلینا سمیت تمام عام آدمی پارٹی کے ممبران کو سمجھانے اورخاموش بیٹھنے کی ہدایت کی، لیکن وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے اسپیکرنے آتشی اورگوپال رائے سمیت عام آدمی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ایک دن کیلئے کاروائی سے برخاست کردیا اور ان تمام کومارشل کے ذریعے باہرنکلوایا۔ بعد میں انہیں تین دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

31 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago