دہلی اسمبلی کے باہر احتجاج کرتی ہوئیں سابق وزیر اعلیٰ آتشی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: فیس ریگولیشن بل پربدھ کے روزدہلی اسمبلی میں کافی ہنگامہ ہوا۔ ایوان میں وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ آتشی کواسپیکرکے حکم پرایوان سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عام آدی پارٹی کے اراکین اسمبلی پریم چوہان، کلدیپ اورجرنیل کومارشل آؤٹ کردیا گیا۔ اسمبلی سے ہٹائے جانے کے بعد آتشی نے کہا کہ ہمیں اس بات پراعتراض ہے کہ اسمبلی میں بہت اہم مسائل پربحث ہونی ہے۔
آتشی نے کہا کہ میں نے خود امن وامان پربحث کا مطالبہ کیا، ہماری قانون سازپارٹی نے کچی آبادیوں کومسمارکرنے، 10 سال پرانی گاڑیاں ہٹانے پربحث کا مطالبہ کیا، لیکن اسمبلی میں ایک ایسا مسئلہ زیربحث ہے جواس معاملے پربات کرنے کا اہل بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مورخ (تاریخ داں) نہیں ہے۔ دہلی کے مسائل پربات نہیں ہو رہی ہے اوراگرہم اسے اٹھاتے ہیں توہمیں باہرپھینک دیا جاتا ہے۔ پھانسی گھرپرایک کمیٹی بنائیں۔
عام آدمی پارٹی نے فیس ریگولیشن بل کی مخالفت کی
سابق وزیراعلیٰ آتشی نے سوال کیا کہ کیا انگریزکہیں گے کہ ہم ظالم ہیں؟ انگریزوں نے ایک خفیہ جگہ بنائی، جہاں وہ لوگوں کولٹکایا کرتے تھے۔ انگریزنہ صرف جیلوں میں بلکہ خفیہ جگہوں پرلوگوں کو پھانسی دیتے تھے۔ آج بی جے پی انگریزوں کوبچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی موجودہ اسکول فیس بل پرائیویٹ اسکول مالکان کے فائدے کے لئے بنایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی اس میں عوام کے مفاد میں بڑے ترامیم کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ تعلیم کے نام پرلوٹ بند ہوسکے۔
کپل مشرا نے عام آدمی پارٹی پربولا حملہ
دوسری طرف، کابینی وزیر کپل مشرا نے سابقہ عام آدمی پارٹی کی حکومت پرجم کرحملہ بولا۔ کپل مشرا نے کہا کہ گزشتہ حکومت بدعنوانی تھی اور جھوٹ پر ٹکی ہوئی تھی۔ فرضی وزیراعلیٰ تھا، فرضی حکومت، فرضی وعدے اورفرضی پھانسی گھرسبھی فرضی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جھوٹ کوچھپانے کے لئے شہید کے بارے میں جھوٹ پھیلانا چاہتے ہیں، حقائق پر جھوٹ پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہید بھگت سنگھ، ادھم سنگھ، راج گرو سکھدیو کی توہین کرنے کا کام کیا۔ عام آدمی پارٹی نے پاپ (گناہ) کیا ہے۔ شہیدوں کے نام پرنقلی پھانسی گھراوراس پرکروڑوں روپئے روکنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاپ کیا ہے، تاریخی عمارت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی۔
سری گرو گرنتھ صاحب بھون میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں، قانون دانوں، مذہبی و سماجی…
SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…
بھارت جیسے بڑے جمہوری ملک میں انتخابات کا آغاز پولنگ بوتھ سے نہیں بلکہ ووٹر…
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے کہا کہ…
کوہلی ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل رہے ہیں۔ انہوں…
جس دودھ کے بغیر دن کی شروعات مشکل ہے، اب اسی کے لیے جیب مزید…