دہرہ دون سے ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے پنے کے مشہورکیتن اگروال قتل سانحہ کی یاد دلا دی ہے۔ یہاں بھی ایک نوجوان کومبینہ طورپراس کی گرل فرینڈ اوراس کے عاشق نے اتنا ذہنی طورپرپریشان کیا کہ اس نے آخرکاراپنی جان دے دی۔ مہلوک کی پہچان پشپیندرکمارکے طورپرہوئی ہے، جومحکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی گاڑی چلاتا تھا۔ 16 جون کو اس نے دہرہ دون میں اپنے کرایے کے کمرے میں پھانسی لگا لی تھی۔ اب اس معاملے میں مہلوک کے بھائی آشیش کمارکی شکایت پرمدھیہ پردیش کی رہنے والی انجینا سلام اوراس کے عاشق الکیش کاوڈے کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔
خودکشی سے پہلے مہلوک نے کاغذ پربیان کردیا اپنا درد
آشیش کمار کا کہنا ہے کہ خودکشی سے پہلے ان کے بھائی نے ایک کاغذ پراپنا پورا بیان لکھ دیا تھا، جواب فورنسک جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اس حادثہ کی پہلی اطلاع پشپندرکے ساتھ کمرے میں رہنے والے اس کے دوست سجیت نے ہی فیملی کودی تھی۔ حالانکہ بھائی کا الزام ہے کہ سجیت کوبھی اس پورے معاملے کی جانکاری پہلے سے تھی، پھربھی اس نے یہ بات فیملی سے چھپاکررکھی۔ 10 سال سے دہرہ دون میں رہنے والا پشپیندربنیادی طورپراترپردیش کے مظفرنگرضلع کے دھولری گاوں کا رہنے والا پشپیندرکمارگزشتہ تقریباً 10 سالوں سے دہرہ دون میں رہ کرروزی روٹی کماتا تھا۔ وہ محکمہ زراعت کے ایک بڑے افسرکی گاڑی چلاتا تھا۔ رہنے کے لئے اس نے شاستری نگرعلاقے میں روما ساہوکے مکان میں ایک کمرہ کرایے پر لیا ہوا تھا۔
پولیس نے نوٹ قبضے میں لے کرفورنسک جانچ کے لئے بھیجا
16 جون، 2026 کی دوپہر تقریباً 12 بجے پشپیندرکے بھائی آشیش کمارکے پاس مظفرنگرکے ہی رہنے والے سجیت کا فون آیا۔ سجیت جوپشپیندرکے ساتھ ہی دہرہ دون میں رہ رہا تھا، اس نے بتایا کہ پشپیندرنے کمرے کے اندرپھانسی لگا لی ہے۔ یہ خبرسنتے ہی فیملی کے لوگ فوراً دہرہ دون پہنچے۔ 17 جون کوپوسٹ مارٹم ہونے کے بعد لاش کوآبائی گاوں لے جایا گیا، جہاں آخری رسوم ادا کی گئی۔ آخری رسومات اورتیرہویں دن کی رسومات کے بعد یہ رازاس وقت کھلا، جب بھائی آشیش کمارنے موت کی وجہ کی تحقیقات شروع کیں توکچھ حیران کرنے والے حقائق سامنے آئے۔ ان کے مطابق، پشپیندرنے خودکشی کرنے سے پہلے ایک کاغذ پراپنے ہاتھ سے پورے معاملے کی تفصیلات لکھ دی تھیں۔ پولیس نے یہ نوٹ اپنے قبضے میں لے کرفورنسک جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔
معشوقہ کے باربار جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی وجہ سے خودکشی!
جانچ میں سامنے آیا کہ پشپیندرکا مدھیہ پردیش کے بیتول کی رہنے والی انجینا سلام، جسے انجوبھی کہا جاتا تھا، سے معاشقہ چل رہا تھا۔ 24 مئی کووہ مظفرنگرمیں سجیت کے بیٹے کے یوم پیدائش پارٹی میں بھی پہنچی تھی، جہاں پشپیندربھی موجود تھا۔ اس کے بعد دونوں تقریباً ایک ہفتے تک دہرہ دون کے اسی کمرے میں ساتھ رہے اور28 مئی کوانجینا سلام واپس مدھیہ پردیش لوٹ گئی۔ الزام ہے کہ لوٹنے کے بعد انجینا سلام اوراس کا دوسرا عاشق الکیش کاوڑے فون پرپشپیندرکوباربارپریشان کرنے لگے اوراسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ اس مسلسل ذہنی دباو سے ٹوٹ کرہی پشپیندرنے یہ قدم اٹھایا۔
روم پارٹنرسجیت پرمہلوک کے بھائی نے اٹھائے سنگین سوال
مہلوک کے بھائی آشیش کمار نے پشپیندر کے روم پارٹنر سجیت پرسنگین سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سجیت کوانجینا سلام اورالکیش کی حرکتوں کے بارے میں سب کچھ پہلے سے معلوم تھا، لیکن اس نے یہ اہم جانکاری فیملی سے چھپا کر رکھی، جس سے شاید وقت رہتے کچھ کیا جاسکتا تھا۔ پولیس میں درج ہوا معاملہ فیملی کی تحریری شکایت پردہرہ دون کے بسنت وہار تھانے میں 22 جون، 2026 کی رات 11:39 بجے ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس نے ملزم انجینا سلام اورالکیش کاوڑے کے خلاف تعزیرات ہند (بی این ایس) 2023 کی دفعہ 108 کے تحت خودکشی کے لئے اکسانے کا معاملہ درج کیا ہے۔ جانچ کی ذمہ داری ایس آئی سنیل نیگی کو سونپی گئی ہے، جوسوسائڈ نوٹ کی فورنسک رپورٹ اورتکنیکی ثبوتوں کی بنیاد پرآگے کی کارروائی کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا اختتامی سیشن بھی بہت خاص ہونے جا رہا…
مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی میں بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا تیسرا…
بِمسٹیک کے نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس بھی منعقد، روایتی طبی معلومات کے تحفظ، دستاویز…
مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…
اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…
پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…