قومی

India-Australia: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی میں آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے کی ملاقات، دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو کیا مزید مضبوط

آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے بدھ کو پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ رچرڈ مارلس نے، جو 3 سے 4 جون تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کی۔ اس میٹنگ میں دونوں لیڈران نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر دفاع نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع میں جواب دینے کے ہندوستان کے حق کو اجاگر کیا۔۔۔دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔‘‘ اس درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور رچرڈ مارلس نے آسٹریلیا-ہندوستان مشترکہ تحقیقی پروجیکٹ پر دستخط کا بھی خیر مقدم کیا اور دفاعی صنعت میں تعاون کو تیز اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔

متعدد مسائل پر ہوئی بات چیت

دونوں لیڈران نے نومبر 2023 میں منعقدہ آخری 2+2 وزارتی مذاکرات کے بعد ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور 2+2 ڈائیلاگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والی اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزارت دفاع کے مطابق اس بات چیت میں اسٹریٹجک اور سیکیورٹی تعاون، سائبر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، دفاعی صنعت میں شراکت داری، ہائیڈروگرافی، میری ٹائم سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت مسائل کے وسیع دائرہ کار کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے باہمی تشویش کے حامل علاقائی اور عالمی چیلنجز پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دریں اثنا 2020 میں آج ہی کے دن دستخط کیے گئے آسٹریلیا-ہندوستان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پانچویں سالگرہ بھی نئی دہلی میں آسٹریلیا ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ میں منائی گئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر فلپ گرین نے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان پانچ سالوں کے دوران ہمارے ممالک اسٹریٹجک صف بندی، اقتصادی تکمیل اور عوام سے عوام کے متحرک روابط کے ذریعے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اگلے پانچ سالوں کے لیے ہمارے اور بھی بڑے عزائم ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

4 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

47 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago