وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور اپنی مرضی اور اپنی شرائط پر روکا تھا اور اگر ضرورت پڑتی تو ملک طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ انہوں نے یہ بات قومی سلامتی سمٹ 2.0 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن گزشتہ سال پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے جواب میں کیا گیا تھا اور اس نے عالمی سطح پر ایک واضح پیغام دیا کہ اب بھارت دہشت گردی کے خلاف محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا۔ راجناتھ سنگھ کے مطابق، بھارتی افواج نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور یہ کارروائی اس لیے نہیں روکی گئی کہ صلاحیت میں کوئی کمی تھی، بلکہ یہ فیصلہ مکمل طور پر حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔
پاکستان پر سخت سخت تنقید
وزیر دفاع نے پاکستان کو عالمی دہشت گردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی صرف ایک سکیورٹی مسئلہ نہیں بلکہ اس کے نظریاتی اور سیاسی پہلو بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے اس کے ’’نظریاتی اور سیاسی سرپرستی‘‘ کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق، یہی وہ بنیاد ہے جہاں سے دہشت گردی کو طاقت ملتی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی وقت میں آزاد ہوئے تھے، لیکن آج بھارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں پہچانا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کو ’’عالمی دہشت گردی‘‘ کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
فوجی طاقت اور حکمت عملی پر زور
وزیردفاع نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس پالیسی‘‘ اپنائی ہے اور بھارتی فوج نے اپنی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت نے لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین جیسے دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی حملے کی دھمکیوں کو بھارت نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی ان دھمکیوں کے دباؤ میں آیا۔ راجناتھ سنگھ کے مطابق، بھارت کا دفاعی نظام نہ صرف امن کے وقت بلکہ جنگی حالات میں بھی تیزی سے ردعمل دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ملک کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں دھند اور کہرے کے باعث ہونے والے…
سرکاری پولی ٹیکنک اور گیبیون دیوار کا سنگ بنیاد، سمندری سلامتی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ؛…