نئی دہلی : راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے اپوزیشن رام مندر اور سناتن ثقافت کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کبھی بھگوان رام کے وجود پر سوال اٹھاتے تھے، آج وہی پارلیمنٹ کے احاطے میں سادھو کا بھیس بدل کر ڈرامہ کر رہے ہیں۔گھاٹم پور میں سابق وزیر مرحومہ کمل رانی ورون کی تعزیتی عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دنیش شرما نے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمل رانی ورون حقیقی معنوں میں عوامی رہنما تھیں۔ کورونا وبا کے دوران جب اپوزیشن کے کئی رہنما منظر سے غائب تھے، اس وقت انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کورونا نے انہیں ہم سے جدا کر دیا، لیکن عوامی خدمت کا ان کا جذبہ ہمیشہ لوگوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مخالف جماعتیں اس حد تک گر چکی ہیں کہ پارلیمنٹ میں “وندے ماترم” کی توہین روکنے والے بل اور پیپر لیک کے خلاف قانون کی بھی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے طلبہ، ماہرین تعلیم اور بھارتی ثقافت کی توہین کی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے جذبۂ خدمت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ والد کے انتقال کے باوجود انہوں نے عوامی تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ ملک اور ریاست کے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ اپوزیشن صرف ملک اور ریاست کی شبیہ خراب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں…
یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…
ہریدوار کے دیویہ پریم سیوا مشن کے فلاحی منصوبوں کے لیے وقف اور چھترپتی شیواجی…
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ اتحاد سے کانگریس کا انکار، ریاستی صدر…
دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے سخت مقابلے میں جاپان کی…
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…