ہندوستانی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ ،جو چیف آف دی ایئر اسٹاف بھی ہیں، ایرو انڈیا میں امریکی فضائیہ کے36 ویں فائٹر اسکواڈرن کے پائلٹ کیپٹن میسن پیڈیسن کے ساتھ محوِ گفتگو جو ایف 16 فائٹنگ فالکن میں متمکن ہیں۔ (امریکی فضائیہ کی تصویر از ٹیکنیکل سارجنٹ تاریل واکر)
نئی دہلی کے امریکی سفارت خانہ میں ناظم الامور جارگن کے اینڈریوز نے 10 فروری کو امریکی سفارت خانہ نئی دہلی کے چارج ڈی افیئرز جارگن کے اینڈریوز نے 10 فروری کو ایرو انڈیا میں امریکہ پارٹنرشپ پویلین کا افتتاح کیا، جو دو طرفہ دفاعی تجارت کو بڑھانے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ’’امریکی دفاعی صنعت نے ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرنے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ اعلیٰ معیار اور ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی سامان اور سسٹم فراہم کیے جا سکیں جو دنیا میں آپریشنل اعتبار سے سب سے زیادہ قابل اعتماد سمجھے جاتے ہیں۔ ‘‘
ایرو انڈیا 2025 نمائش میں عالمی سطح کے سب سے بڑے نمائش کنندگان میں سے ایک کے طور پر امریکہ کی معروف فضائی اور دفاعی کمپنیوں نے اگلی نسل کے طیارے، ہوابازی کےجدید نظام ، بغیر پائلٹ کے نظام، خلائی ٹیکنالوجیوں اور جدید دفاعی صلاحیتوں کو پیش کیا۔ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد، جس میں امریکی سفارت خانہ، چنئی کے امریکی قونصل خانہ اور محکمہ دفاع کے سینئر حکام شامل تھے، نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور وسیع تر ہوتی شراکت داری کو اجاگر کیا۔
پیش ہیں کچھ تصویری جھلکیاں:
نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے ناظم الامور جارگن کے اینڈریوز (دائیں سے دوسرے )نے ایرو انڈیا 2025 میں امریکہ پارٹنرشپ پویلین کا افتتاح کیا۔(تصویر: دیانند سودنکر)
امریکی فضائیہ کے بی ون بی لینسر کو، جو 34 ویں ایکسپڈیشنری بمب اسکواڈرن، ایلس ورتھ ایئر فورس بیس، ساؤتھ ڈکوتا میں مامور ہے،ایرو انڈیا میں ایک فضائی اڑان کے دوران۔(امریکی فضائیہ کی تصویر از سیکنڈ لیفٹیننٹ الیجینڈرا انگاریتا)
ہندوستانی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ ،جو چیف آف دی ایئر اسٹاف بھی ہیں، ایرو انڈیا کے دوران امریکی فضائیہ کے کیپٹن ٹریور مارک مین (355 ویں فائٹر اسکواڈرن کے پائلٹ) کے ہمراہ ایف 35 اے لائٹننگ دوم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(امریکی فضائیہ کی تصویر از ٹیکنیکل سارجنٹ تاریل واکر)
چنئی میں واقع امریکی قونصل خانہ کے قونصل جنرل کرسٹوفر ڈبلیو ہاجیز (بائیں) اور ناظم الامور اینڈریوز (بائیں سے دوسرے) ایرو انڈیا 2025 میں امریکی فائٹر جیٹ ایف 35 لائٹننگ دوم کے سامنے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ۔ (تصویر از دیانند سودنکر)
ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان (بائیں سے چھٹے) ایرو انڈیا 2025 میں امریکی فوجی وفد کے ساتھ۔ (تصویر از دیانند سودنکر)
ناظم الامور اینڈریوز نے امریکی پویلین کا دورہ کیا، جہاں معروف امریکی فضائی اور دفاعی کمپنیوں نے اگلی نسل کے طیارے، ہوابازی کے جدید نظام ، بغیر پائلٹ کے نظام، خلائی ٹیکنالوجیوں اور جدید دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کی۔(تصویر از دیانند سودنکر)
امریکی فضائیہ کے بینڈ آف دی پیسیفک کے 10 رکنی موسیقاروں کے گروپ ’فائنل اپروچ‘نے، جو جاپان کے یوکوٹا ایئر بیس میں مقیم ہے، ایرو انڈیا کے دوران کرائسٹ (ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی) بینگا لورو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ (تصویر بشکریہ کرائسٹ (ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی)، بینگالورو سینٹرل کیمپس)
بشکریہ اسپَین میگزین، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی
بھارت ایکسپریس اردو
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے…
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…