قومی

Haryana Assembly Election 2024: پرینکا گاندھی کی تعریف سے مسرور نظر آئے دپیندر ہڈا، کہا۔ میری بہن۔۔۔

ہریانہ اسمبلی انتخابات جمعرات (3 اکتوبر) کو انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں اپنی تمام تر کوششیں لگا دی ہیں۔ دریں اثنا، بدھ کو ایک ریلی کے دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایم پی دیپیندر ہڈا کی تعریف کی۔ اس کے بعد دیپندر بھی خوش نظر آئے۔

پرینکا گاندھی کی تعریف کرنے کے بعد دیپندر ہوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ، “بہن پرینکا گاندھی کی طرف سے کانگریس پارٹی کے ایک جانباز سپاہی کے طور پر میرے کام کرنے کے انداز پر کہے گئے الفاظ میرے لیے قیمتی ہیں۔ بہت بہت شکریہ بہن، آپ ہماری جدوجہد کے لیے تحریک ہیں۔”

’دیپیندر ہڈا کے کام کو سراہا گیا‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ ریلی کے دوران پرینکا گاندھی نے دیپیندر ہڈا کے لیے کہا، “میں دیپندر جی کو اچھی طرح جانتی ہوں، میں انہیں برسوں سے جانتی ہوں، جب کوئی ہریانہ سے آتا ہے تو میں اس سے پوچھتی ہوں کہ دیپیندر جی عوام سے ملتے ہیں؟  وہ سخت محنت کرتے ہیں اور ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا، “جب ہم کسی لیڈر کا انتخاب کرتے ہیں تو ہمیں دو چار چیزوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کیا کیا ہے؟ کیا انہوں  نے کبھی عوام کی خدمت کی ہے؟ یا ان کا کوئی پس منظر پر بھی ہے؟ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ایک لیڈر نے جدوجہد کی ہے۔ اس لیڈر کے خاندان نے اپنی جان قربان کر دی ہے۔”

‘دیپیندر ہڈا نے کام کیا’

اپنی تقریر میں انہوں نے یہ بھی کہا، “دوسری بات یہ ہے کہ انہوں نے جہاں بھی کام کیا ہے ،وپ نظر آرہا ہے۔ مثال کے طور پر، جب دیپندر روہتک اور ہریانہ کے دیگر مقامات پر کام کرتے ہیں، تو آپ نے خود دیکھا ہوگا کہ ان کے شعبے میں تبدیلی آئی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنا اتنا مشکل نہیں تھا اور پھر ہم لیڈر کی نیت دیکھتے ہیں کہ لیڈر جو کہہ رہا ہے اس میں سچائی ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

60 minutes ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

2 hours ago

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

3 hours ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

12 hours ago