نئی دہلی: ایل پی جی کی دستیابی کو لے کر عوام میں پائے جانے والے خدشات کم ہونے اور حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں میں ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مہم چلائے جانے کے بعد ایل پی جی سلنڈروں کی بکنگ میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع پیر کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ 14 مارچ کو ملک بھر میں تقریباً 77 لاکھ ایل پی جی سلنڈروں کی بکنگ کی گئی، جبکہ 13 مارچ کو یہ تعداد 88.8 لاکھ تھی۔ بیان کے مطابق ایل پی جی سلنڈر بکنگ میں آن لائن بکنگ کا حصہ بڑھ کر 87 فیصد ہو گیا ہے، جو اس سے پہلے 84 فیصد تھا۔ اس کے علاوہ کسی بھی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے پاس گیس ختم ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیر کارروائی
ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔ حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ میں گیس بکنگ نہ کریں، ڈیجیٹل بکنگ پلیٹ فارمز کا استعمال کریں اور بلا ضرورت ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس جانے سے گریز کریں۔
گھریلو صارفین کے مفادات کو ترجیح
وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت گھریلو صارفین کے مفادات کو ترجیح دیتی رہے گی اور گھروں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں جیسے اہم شعبوں کے لیے ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق بھارتی پرچم بردار دو ایل پی جی بردار جہاز Shivalik LPG Carrier اور Nanda Devi LPG Carrier، جن میں تقریباً 92,712 میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے، ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز عبور کر چکے تھے اور اب یہ بھارت کی سرزمین پر پہنچ گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…
چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…
وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…
ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…
نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…
عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…