قومی

Jamia Millia Islamia’s 105th Foundation Day: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یومِ تاسیس پر این ای پی 2020 کے نفاذ پر مباحثہ

اس موقع پر معزز پینل میں شامل تھے — پروفیسر انیل ڈی سہسربدّھے (چیئرمین NETF، NBA، NIRF و EC NAAC)، پروفیسر ممیڈالا جگدیش کمار (سابق چیئرمین یو جی سی اور سابق وائس چانسلر جے این یو)، اور پروفیسر ڈی پی اگروال (سابق چیئرمین، یو پی ایس سی)۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر مظہر آصف، وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی، جبکہ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، رجسٹرار جامعہ بھی موجود تھے۔

مادری زبان میں تعلیم کے فروغ کی اہمیت

استقبالیہ خطاب میں پروفیسر رضوی نے ہندوستانی علمی روایت (Indian Knowledge Systems) کو جدید تعلیم کے دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مادری زبان میں تعلیم کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پروفیسر ممیڈالا جگدیش کمار نے اپنے خطاب “NEP: Multiple Entry and Exit – The Spirit behind NEP 2020” میں کہا کہ تحقیق اور اختراع کی فضا اس وقت پیدا ہوتی ہے جب طلبہ میں جستجو، تخلیقی سوچ اور سوال کرنے کی آزادی ہو۔ انہوں نے کہا، ’’این ای پی کے نفاذ کا سب سے موزوں وقت یہی ہے تاکہ ہم ایک پائیدار اور تخلیقی بھارت کی بنیاد رکھ سکیں۔‘‘ پروفیسر ڈی پی اگروال نے کہا کہ این ای پی 2020 کی کامیابی کا دار و مدار اساتذہ پر ہے۔ انہوں نے مسلسل ری اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور لائف لانگ لرننگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’این ای پی کا اصل مقصد طلبہ اور اساتذہ دونوں میں تعلیمی قدر میں اضافہ کرنا ہے تاکہ تعلیم ایک باہمی شراکت کا عمل بن جائے۔‘‘

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سو سالہ علمی و تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین

پروفیسر انیل ڈی سہسربدّھے نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سو سالہ علمی و تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کا کثیرالثقافتی و کثیرالموضوعاتی تعلیمی ڈھانچہ  این ای پی کی روح سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’تحقیق، اختراع اور اساتذہ و طلبہ کے درمیان رہنمائی و دوستی کے تعلق کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا صدارتی خطاب

اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے تمام معزز مقررین کا شکریہ ادا کیا جنہیں انہوں نے اپنے اساتذہ اور رہنما قرار دیا، اور کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ این ای پی 2020 کے تمام نکات کو مکمل خلوص اور عزم کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ گاندھیائی فلسفے پر مبنی تعلیم کو فروغ دیتا ہے اور یہ یقین دلاتا ہے کہ ہر طالب علم کسی نہ کسی ہنر (Skill) کے ساتھ فارغ التحصیل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کا ماحول طلبہ مرکوز ہے، اسی لیے یہاں رَیگنگ، ذہنی یا جنسی ہراسانی جیسے واقعات تقریباً ناپید ہیں۔آخر میں پروفیسر آر آر پاٹل، صدر شعبۂ سماجی خدمات نے تمام مہمانوں، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام شعبۂ سماجی خدمات کی ’’پلیسمنٹ بُروشر‘‘ کے اجرا سے ہوا۔ اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کے زیر اہتمام ’’Celebrating Founders and Jamia Authors‘‘ کے عنوان سے ایک کتابی نمائش اور ’’جامعہ مصنفین کی کتابیات‘‘کی رسمِ اجرا بھی یومِ تاسیس کے سلسلے میں انجام دی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

22 minutes ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

1 hour ago

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

2 hours ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

2 hours ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

12 hours ago