کونو میں نمیبیا سے لائی گئی مادہ چیتا کی موت، 'ساشا' کے گردے میں تھا انفیکشن
Namibian Cheetah Sasha Died: مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک (KNP) میں نمیبیا سے لائے گئے چیتوں میں سے ایک مادہ چیتا ‘ساشا’ کی موت گردے میں انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔ مدھیہ پردیش کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ جے ایس چوہان نے بتایا کہ چیتا ‘ساشا’ کی موت گردے کی تکلیف کی وجہ سے ہوئی کیونکہ اس کا کریٹینائن لیول بہت زیادہ تھا۔
‘ساشا’ ان آٹھ چیتوں میں شامل تھی جنہیں 17 ستمبر کو نمیبیا سے کونو نیشنل پارک منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مادہ چیتا کی صحت تقریباً چھ ماہ سے ٹھیک نہیں تھی اور حال ہی میں اسے علاج کے لیے دوبارہ آئسولیشن انکلوژر میں لایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ساشا’ کا کریٹینائن لیول 400 سے اوپر تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ کریٹینائن کی سطح میں اضافہ گردے کے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی علامت ہے۔
وزارت جنگلات کے سینئر افسر نے بتایا کہ ساشا بیمار تھی۔ اسے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے بعد بھی اسے بچایا نہ جا سکا۔ اہلکار نے بتایا کہ نمیبیا کے ماہرین بھی اس کام میں ہماری مدد کر رہے تھے لیکن وہ پہلے دن سے ہی کمزور تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نمیبیا سے 8 چیتا لائے گئے تھے اور انہیں پی ایم مودی نے انکلوژر میں چھوڑا تھا۔ ان چیتوں میں ساشا بھی شامل تھی۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ سے کونو نیشنل پارک میں 12 چیتوں کی ایک اور کھیپ لائی گئی۔ ان میں سے سات نر اور پانچ مادہ تھیں۔ معلومات کے مطابق مادہ چیتا ساشا کا پوسٹ مارٹم کونو نیشنل پارک میں ہی کیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…
بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…
دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E6115 میں ایک مسافر کے پاور بینک سے…
کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…
نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…