وزیرِاعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ’من کی بات‘ پروگرام کے 126ویں ایپی سوڈ سے قوم کو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیٹیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ بیٹیاں ہر میدان میں اپنا پرچم لہرا رہی ہیں۔
وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ نوراتری کے اس موقع پر ہم شکتی کی پوجا کرتے ہیں اور ناری شکتی کا جشن مناتے ہیں۔ بزنس سے کھیل تک، تعلیم سے سائنس تک، آپ کسی بھی شعبے کو دیکھ لیں، ملک کی بیٹیاں ہر جگہ اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ آج وہ ایسی چیلنجز پر بھی قابو پا رہی ہیں جن کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔ ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران وزیرِاعظم مودی نے بھارتی بحریہ کی دو خاتون افسران لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا سے بھی بات چیت کی۔
وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ بھارتی بحریہ کی ان دونوں بہادر افسران نے ناوِک ساگر پریکرما کے دوران ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں ’من کی بات‘ کے سامعین کو ان دونوں بہادر افسران سے متعارف کرانا چاہتا ہوں۔ ایک کا نام لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا اور دوسری کا نام لیفٹیننٹ کمانڈر روپا ہے۔
وزیرِاعظم مودی نے کھادی کے بارے میں کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں کھادی کے تئیں عوام کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔ پچھلے چند سالوں میں کھادی کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 2 اکتوبر کو کوئی نہ کوئی کھادی کا پروڈکٹ ضرور خریدیں۔ فخر سے کہیں – یہ دیسی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ 2 اکتوبر گاندھی جینتی ہے اور گاندھی جی ہمیشہ دیسی مصنوعات اپنانے پر زور دیتے تھے، اور کھادی اُن کی اولین ترجیح تھی۔ بدقسمتی سے آزادی کے بعد کھادی کی مقبولیت کم ہوگئی، لیکن پچھلے 11 برسوں میں ملک میں کھادی کے تئیں عوام کی دلچسپی کافی بڑھی ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں کھادی کی فروخت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 2 اکتوبر کو کوئی کھادی کا پروڈکٹ خریدیں، فخر سے کہیے کہ یہ دیسی ہے اور اسے ’ووکَل فور لوکل‘ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا…
اسی سال اپریل میں عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا ارکان بی جے پی…
حکومت کا کہنا ہے کہ ڈولو گرین فیلڈ ایئرپورٹ سے موجودہ ہوائی بنیادی ڈھانچے پر…
حکومت کی اسکیم میں ان بھاری مشینوں کی تیاری کو ترجیح دی جائے گی جن…
بلومبرگ کے اندازے کے مطابق، 2032 تک آن لائن نجومی خدمات کی یہ مارکیٹ 2.3…
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…