کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو ہریانہ کے حصار میں ایک دلت نوجوان کے مبینہ قتل کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ان کے خاندان کو ہراساں کیا جانا صرف جرم نہیں ہے بلکہ یہ بی جے پی-آر ایس ایس کے ’’منووادی نظام‘‘ کا ’’بدصورت چہرہ‘‘ بے نقاب کرتا ہے۔ راہل گاندھی نے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے نوجوان کے خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی مقتول دلت لڑکے کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب اقتدار ’منووادی‘ نظریے کی گود میں بیٹھتا ہے تو دلتوں کی زندگیوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ ہریانہ کے حصار میں دلت نوجوان گنیش والمیکی کا قتل اور اس کے خاندان پر ڈھائے جانے والا ظلم صرف جرم ہی نہیں ہے، یہ بی جے پی-آر ایس ایس کے ’منووادی‘ نظام کا بدصورت چہرہ ہے جو آج ہندوستان میں پسماند طبقے کے لوگوں کو بے وقعت سمجھتا ہے۔‘‘
دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات آسمان چھو رہے ہیں: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ گنیش کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسے پولیس نے مارا ہے اور نو دن گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جب اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا تو انھیں ہراساں کیا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے – پچھلے 11 سالوں میں، دلتوں، آدیواسیوں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم بغیر کسی روک ٹوک کے آسمان کو چھو رہے ہیں۔ کیوں؟ کیوں کہ اقتدار میں بی جے پی نے تشدد کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ نریندر مودی حکومت نے نہ صرف ان مظالم پر خاموشی اختیار کی ہے بلکہ اس نے آئینی اداروں کو بھی کمزور کیا ہے، پولیس اور انتظامیہ کو ایسے جرائم کے لیے ’’ہتھیار‘‘ اور ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے لیے ’’ڈھال‘‘ بنا دیا ہے۔ راہل نے کہا ’’مودی کے دور میں دلت ہونا، غریب ہونا، پسماندہ ہونا-ایک جرم کے مترادف ہو گیا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…
شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…
انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…
نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…
کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…