قومی

Acharya Lokesh to Receive International Peace Prize in London: جین آچاریہ لوکیش مُنی لندن میں ’’بین الاقوامی امن انعام‘‘ سے کیے جائیں گے سرفراز، دلائی لامہ اور ملائی یوسف زئی کو بھی دیا جائے گا یہ انعام

لندن میں “International March for Nuclear Disarmament and Peaceful World” کے موقع پر عالمی سطح پر امن اور ہم آہنگی کے لیے خدمات انجام دینے والے تین معروف شخصیات کو بین الاقوامی امن انعام سے نوازا جائے گا۔ ان شخصیات میں دنیا کے معروف روحانی رہنما دلائی لامہ، اہنسا وشوا بھارتی کے بانی جین آچاریہ لوکش مُنی اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔ یہ اعزاز بین الاقوامی کونسل آف جورسٹس کی جانب سے 9 اگست 2025 کو ہائیڈ پارک، لندن میں منعقدہ امن مارچ کے دوران دیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد نیوکلیئر اسلحے کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

آچاریہ لوکیش مُنی کو، جو عالمی امن، عدم تشدد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے جانے جاتے ہیں، یہ اعزاز ان کی بین الاقوامی سطح پر شناخت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے عالمی امن کے مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے نیوکلیئر ہتھیاروں، جنگ اور تشدد سے دور رہنا ضروری ہے۔ انھوں نے عالمی رہنماؤں، روحانی شخصیات اور سماجی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر امن کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

بین الاقوامی کونسل آف جورسٹس کے صدر اور Nuclear Disarmament کے لیے عالمی مارچ کے کنوینر ڈاکٹر ادیش نے آچاریہ لوکیش مُنی کو اس اعزاز کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہ ایوارڈ امن، ہم آہنگی اور غیر متشدد تحریک کے فروغ میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ آچاریہ لوکیش مُنی کے ساتھ ساتھ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی، جنھوں نے خواتین کی تعلیم اور حقوق کے لیے عالمی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے اور دلائی لامہ، جن کی روحانی قیادت دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے مشہور ہے، کو بھی اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر اہنسا وشوا بھارتی کے سینئر نائب صدر رمیش تیواری، ہتیش جین، کینو اگروال، تارا کیشوری مشرا، یوگ آچاریہ کرن، یوگ آچاریہ دیو چندرا، ونیت کمار سمیت عالمی امن مرکز کے دیگر کارکنان نے آچاریہ لوکش کو نیک خواہشات پیش کیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

15 minutes ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

1 hour ago