قومی

Cyclonic Storm Montha is Moving Towards Tamil Nadu : خلیج بنگال میں سمندری طوفان ”مونتھا“ کی دستک، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں آندھی و طوفانی بارشوں کا خطرہ، آئی ایم ڈی نے جاری کیا ”اورنج الرٹ“

چنئی: خلیجِ بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں بنے گہرے دباؤ نے شدت اختیار کر لی ہے، جو محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق پیر کی صبح تک ایک مکمل سمندری طوفان ”مونتھا“ میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس طوفان کے اثرات تمل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جانے کی امید ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہ دباؤ اس وقت شمال مغرب کی جانب تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے یہ دباؤ چنئی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مشرق میں مرکوز تھا۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو کے ساحلی اضلاع اور پڈوچیری کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام پیر کی صبح تک خلیج بنگال کے جنوب مغربی اور وسط مغربی حصوں میں پہنچ کر چکرواتی طوفان کی شکل اختیار کرے گا۔ اندازہ ہے کہ پیر رات یا منگل صبح تک یہ ایک شدید چکرواتی طوفان بن سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق، یہ طوفان منگل کی شام یا رات کے وقت آندھرا پردیش کے کاکی ناڈا کے قریب، مچھلی پٹنم اور کلنگ پٹنم کے درمیان ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی امید ہے۔

حکام نے سمندری سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ جو ماہی گیر پہلے سے سمندر میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر ساحل پر واپس آنے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ طوفانی لہروں اور تیز ہواؤں سے بچا جا سکے۔ اس موسمی نظام کے اثرات کے تحت اتوار کو تروولور، چنئی، چینگل پٹّو، کانچی پورم، ولّوپورم، رانی پیٹ اور پڈوچیری میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ پیر کے روز رانی پیٹ، تروولور اور چنئی میں تیز بارش جبکہ ولّوپورم، چینگل پٹّو، کانچی پورم، ویلّور اور پڈوچیری میں درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے۔

منگل تک بارش کا دائرہ شمالی علاقوں کی طرف بڑھے گا، جہاں رانی پیٹ اور تروولور میں شدید بارش کا اندیشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے، تاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں بارش، طوفان یا سیلاب سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ آئی ایم ڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ ”مونتھا“ اگلے دو دنوں میں تمل ناڈو اور آندھرا کے ساحلی علاقوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

9 hours ago