قومی

C-voter Survey 2024: پی ایم عہدے کیلئے لوگوں کی پہلی پسند کون؟ سی ووٹر کے سروے سے ہوا بڑا انکشاف

لوک سبھا انتخابات 2024 کے گرما گرم ماحول نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما جہاں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہیں ان کے حامی بھی انتخابی مہم سے متاثر ہو رہے ہیں۔ راجدھانی دہلی سے کلکتہ تک، آندھرا پردیش سے کشمیر تک سیاسی ہنگامہ آرائی زوروں پر ہے۔دریں اثنا، مشہور ٹیلی ویژن چینل اے بی پی نیوز نے سی ووٹر کے ساتھ مل کر ملک کے مزاج کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے۔ ملک بھر کی تمام 543 لوک سبھا سیٹوں پر ایک سروے کیا گیا ہے، جس میں لوگوں سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ان کی ترجیح کے بارے میں سوالات پوچھے گئے ہیں۔ سروے میں ان کے جوابات سے لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ سروے کے نتائج میں پی ایم نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم کے طور پر ملک کی پہلی پسند بن کر ابھرے ہیں۔

کتنے لوگ کس لیڈر کو پسند کرتے ہیں؟

اے بی پی نیوز- سی ووٹر اوپینین پول میں ملک بھر کی 543 لوک سبھا سیٹوں پر 58 فیصد لوگوں نے نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے سب سے پسندیدہ امیدوار قرار دیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو 16 فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال جو دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں بند ہیں، انہیں بھی 2 فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے۔

اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو کو بھی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپنا پسندیدہ امیدوار قرار دیا ہے۔ صرف 1 فیصد لوگوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ریاست کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپنا پسندیدہ امیدوار ماناہے۔11مارچ سے 12 اپریل تک کیے گئے اس سروے میں 57 ہزار 566 افراد کی رائے لی گئی۔ یہ سروے تمام 543 سیٹوں پر کیا گیا ہے۔ سروے میں غلطی کا مارجن مائنس 3 سے پلس مائنس 5 فیصد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

7 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

7 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

8 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

8 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

8 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

9 hours ago