Crypto Fraud: ہماچل پردیش میں اقتصادی جرائم میں پہلی بار کرپٹو کرنسی سے 2,500 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ٹھگی سامنے آئی ہے۔ دو ماہ پہلے ہی اس آن لائن ٹھگی کا انکشاف ہوا۔ جانچ آگے بڑھی تو اس کا نیٹ ورک چار ریاستوں میں پھیلے ہونے کا پتہ چلا۔
ہماچل پردیش کے ہی چارلوگوں نے اس آن لائن ٹھگی کا جال تیارکیا۔ بیرون ممالک میں ٹریننگ لی اورمقامی سطح پربنائی گئی کرپٹوکرنسی’کورویو کوائن ‘ یا کوآراوکوائن میں لاکھوں لوگوں کو 11 ماہ میں پیسہ دوگنا ہونے کا جھانسہ دے کرسرمایہ کاری کروائی۔ اس کے لئے بڑی سطح پر40 ایجنٹ تیارکئے۔ اب تک ڈھائی لاکھ لوگوں کو چونا لگ چکا ہے۔
اب تک تین اہم ملزمین سمیت 19 ایجنٹ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ ملزمین نے غبن کی گئی رقم سے 80 کروڑ روپئے کے پلاٹ فلیٹس خریدے۔ پولیس اب تک 19 کروڑروپئے کی جائیداد ضبط کرچکی ہے۔ ان ملزمین نے سونا چاندی اورمہنگی گاڑیاں خریدنے میں رقم بھی لگائی ہے۔ اس کے تارہماچل پردیش، پنجاب، چندی گڑھ، ہریانہ اوردہلی سے جڑے ہوئے ہیں۔
دبئی میں سیکھا کروڑ پتی بننے کا ہنر
ایس آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکھدیو، ہیم راج، ابھیشیک اورسبھاش نے جھانسہ دے کرکروڑپتی بننے کی ٹریننگ دبئی میں لی۔ منڈی میں اپنی سطح پرسافٹ ویئرتیارکیا۔ تین سے چارطرح کی کرپٹوکرنسی کا استعمال کیا گیا اورسکوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں دکھانے کے لئے فرضی ویب سائٹیں بنائی گئیں۔
سال 2018 میں شروع ہوا کھیل، 2023 میں پہلی ایف آئی آر
ہماچل میں ٹھگی کا یہ کھیل سال 2018 میں شروع ہوا۔ اس کا انکشاف تب ہوا، جب ضلع کانگڑا کے پالم پورمیں 24 ستمبر2023 کوپہلی ایف آئی آردرج ہوئی۔ اب تک 300 سے زیادہ شکایتیں مل چکی ہیں۔ یہ موضوع ریاستی اسمبلی الیکشن میں بھی اٹھا۔ حکومت نے ایس آئی ٹی بنائی۔ جانچ میں ضلع منڈی کے تین باشندے اوراونا کا ایک شخص ماسٹرمائنڈ نکلے۔
گجرات پولیس کی مدد سے دوملزمین ہیم راج اورسکھدیوکو دبوچا گیا۔ تیسرا ملزم ابھیشیک دہلی سے گرفتارکیا گیا۔ منڈی کا ہی ملزم سبھاش دبئی بھاگ گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کو ابھی اس کی تلاش ہے۔ ملزمین کے جھانسے میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، ایچ اے ایس، ٹھیکیدار، سابق فوجی، ملازم اورکم پڑھے لکھے کسان تک آچکے ہیں۔ ایک سابق فوجی نے اپنی زندگی کی پوری کمائی تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپئے اس میں لگا دیئے ہیں۔
ملزم سرمایہ کاروں کو 2000 دورے کرائے
11 ماہ میں پیسہ دوگنا ہونے کے جھانسے میں آکرلوگ اس جرائم کا شکار ہوتے گئے۔ شاطرفرضی ویب سائٹ کے ذریعہ کرپٹو کرنسی کے نام پرٹھگی کا کھیل چلاتے رہے۔ ملٹی لیول مارکیٹ کے ذریعہ لوگوں کو جوڑا گیا۔ ملزم سرمایہ کاروں کو دبئی، ہانگ کانگ، بینکاک کے 2,000 دورے کرائے ہیں۔ 70 سے 80 لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے نئے لوگوں کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری سے 2-2 کروڑ روپئے سے زیادہ پیسہ کمایا۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…