قومی

PM Modi visits Jordanian Museum: ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کے ہمراہ وزیراعظم نریندرمودی کا اُردن میوزیم کا دورہ

عَمان: ایک خصوصی اور خوشگوار انداز میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی گاڑی میں اردن میوزیم لے گئے۔ ولی عہد شہزادہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی 42ویں نسل کے معزز سلسلۂ نسب سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس موقع کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’عالی جناب ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کے ساتھ اردن میوزیم جاتے ہوئے۔‘‘

اردن میوزیم: تاریخ اور تہذیب کا امین

اردن میوزیم کا مقصد ملک کی شاندار تہذیبی اور ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا اور دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ یہ میوزیم محض ایک نمائش گاہ نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں مختلف جدید اور دلچسپ طریقوں سے علم کی ترسیل کی جاتی ہے۔ میوزیم کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، اس کے تمام حصوں کو مسلسل جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، جن میں گیلری نمائشیں، آثارقدیمہ کا تحفظ اور تعلیمی پروگرام شامل ہیں۔ یہ میوزیم اردن کی 15 لاکھ سالہ تاریخی اور آثارِ قدیمہ کی جدت و ارتقا کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم مودی نے ایک دوسرے ٹوئیٹ میں لکھا کہ: ’’مجھے اردن کے میوزیم میں اردن کی تاریخ اور ثقافت کے مختلف پہلو دکھانے پر شاہی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کا مشکور ہوں۔‘‘

بھارت–اردن شراکت داری میں بامعنی توسیع

اس سے قبل وزیراعظم مودی نے اپنی اردن یاترا کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں ’’ایک بامعنی توسیع‘‘ کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے پیر کے روز الحسینیہ پیلس میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تجارت کو آئندہ برسوں میں 5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف تجویز کیا۔ پی ایم مودی نے اردن کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام اور بھارت کے یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے درمیان تعاون کی بھی وکالت کی۔

اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، قابلِ تجدید توانائی، آبی وسائل کے انتظام، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور پیٹرا–ایلورا ٹوئننگ انتظام سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کو حتمی شکل دی گئی۔ بعد ازاں وزیراعظم مودی نے ’ایکس‘ پر لکھا: ’’یہ نتائج بھارت–اردن شراکت داری میں ایک بامعنی توسیع کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں ہمارا تعاون صاف ترقی، توانائی تحفظ اور موسمیاتی ذمہ داری کے تئیں ہماری مشترکہ وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آبی وسائل کے انتظام میں تعاون دونوں ممالک کو تحفظ، کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی میں بہترین طریقۂ کار اپنانے میں مدد دے گا، جس سے طویل مدتی آبی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

پیٹرا–ایلورا معاہدہ اور ثقافتی روابط

وزیر اعظم کے مطابق پیٹرا اور ایلورا کے درمیان ٹوئننگ معاہدہ ورثے کے تحفظ، سیاحت اور تعلیمی تبادلوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلہ پروگرام (2025–2029) کی تجدید عوامی روابط کو مزید مضبوط کرے گی، جبکہ بھارت کی ڈیجیٹل اختراعات کا اشتراک اردن کے ڈیجیٹلائزیشن عمل میں مددگار ثابت ہوگا۔

علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت اور دیگر عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نے خطے میں پائیدار امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت میں بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

تین ملکی دورے کا آغاز

وزیراعظم مودی پیر کی دوپہر اردن پہنچے، جہاں سے انہوں نے اپنے تین ملکی دورے کا آغاز کیا، جس میں ایتھوپیا اور عُمان بھی شامل ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جن کے ساتھ بھارت کے قدیم تہذیبی روابط کے ساتھ ساتھ مضبوط عصری دوطرفہ تعلقات بھی قائم ہیں۔ ایک خصوصی اقدام کے تحت، اردن کے وزیر اعظم جعفر حسن نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کیا۔ یہ وزیراعظم مودی کا اردن کا پہلا مکمل دوطرفہ دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ فروری 2018 میں فلسطین کے سفر کے دوران مختصر طور پر اردن میں رکے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

15 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

16 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

17 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

18 hours ago